اس سال عازمین حج کو کم خرچ میں بہتر سہولیات مہیا کرینگے، سردار محمد یوسف، حرم جانے کیلئے 24گھنٹے ٹرانسپورٹ کی سہولت دی جائے گی ، قریب ترین رہائش دینگے،بیت اللہ کی تعمیر کے باعث حج کوٹہ میں کمی ہے ،تعمیر مکمل ہونے پر مکمل حج کوٹہ بحال کردیا جائے گا ،57 ہزار حجاج سرکاری ، 86 ہزار پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کے ذریعے حج کا فریضہ ادا کرینگے، میڈیا سے گفتگو

بدھ 9 اپریل 2014 06:33

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9اپریل۔2014ء ) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ اس سال عازمین حج کو کم خرچ میں بہتر سہولیات مہیا کرینگے ، حرم جانے کیلئے چوبیس گھنٹے ٹرانسپورٹ کی سہولت دی جائے گی اور قریب ترین رہائش دینگے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار یوسف نے کہا کہ سعودی عرب میں بیت اللہ کی تعمیر کے باعث حج کوٹہ میں کمی ہے بیت اللہ کی تعمیر مکمل ہونے پر مکمل حج کوٹہ بحال ہوجائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس سال عازمین حج کو بہتر سہولیات فراہم کی جائینگی اور انہیں حرم کے قریب ترین رہائش فراہم کی جائے گی ہم کم خرچ میں حج کی بہتر سہولیات فراہم کرینگے انہوں نے کہا کہ حجاج کو حرم جانے کے لیے چوبیس گھنٹے ٹرانسپورٹ فراہم کی جائے گی اس سال ستاون ہزار حجاج سرکاری سکیم اور چھیاسی ہزار پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کے ذریعے حج کا فریضہ ادا کرینگے انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک میں مقامات مقدسہ کی زیارت کیلئے لوگ معاہدوں کے تحت جاتے ہیں اور اسی طرح بھارت اور دیگر ممالک سے بھی لوگ آتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :