چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے حلف اٹھا لیا ،گورنرہاوٴس میں تقریب، گورنر شوکت اللہ نے حلف لیا

بدھ 9 اپریل 2014 06:36

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9اپریل۔2014ء)جسٹس مظہرعالم خان میاں خیل نے منگل کے روز گورنرہاوس پشاورمیں منعقدہ تقریب میں پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔گورنر خیبرپختونخوا انجینئرشوکت اللہ نے ان سے حلف لیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلی پرویزخٹک بھی ڈائس پر موجودتھے۔ تقریب میں پشاور ہائی کورٹ کے جج صاحبان کے علاوہ صوبائی سینئروزیر سراج الحق، صوبائی وزراء ،اعلی سرکاری حکام،وکلاء صاحبان اورپشاور ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس جسٹس مظہرعالم خان میاں خیل کے عزیزواقارب نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :