” وفا قی دارالحکو مت اسلام آباد میں دہشت گردی“، فروٹ منڈی میں دھماکے سے23افراد جاں بحق، درجنوں زخمی۔ متعدد کی حا لت تشویشناک ،ایک درجن سے زائد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا،دھماکے کی جگہ پر 2 سے 3 فٹ کا گڑھا پڑ گیا،دھماکہ خیز مواد امرود کی پیٹیوں میں رکھا گیا تھا جسے ٹائم ڈیوائس کے ذریعے اڑایا گیا ، ایڈیشنل آئی جی اسلام آباد ،امرود کی پیٹیاں عارفوالہ‘ پاکپتن اور شرقپور سے لائی گئی تھیں‘ دھماکے میں5 کلوگرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا تھا،قائم مقام آئی جی اسلام آباد ، وزارت داخلہ نے یونائیٹڈ بلوچستان آرمی کی جانب سے سبزی منڈی بم دھماکے کی ذمہ قبول کرنے کے امر کومسترد کردیا،شیخوپورہ سے امرود بھیجنے والے گڈز ٹرانسپورٹ کے مالک اور بیٹے کو حراست میں لے لیا گیا،ٹرکوں اور مزدا ویگنوں کی خصوصی چیکنگ بھی شروع
جمعرات 10 اپریل 2014 06:55
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10اپریل۔2014ء) وفا قی دارالحکو مت اسلام آباد کے سیکٹر ایچ 11 میں واقع فروٹ منڈی میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں23 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔‘ دھماکہ خیز مواد امرود کی پیٹیوں میں رکھا گیا تھا‘ دھماکے میں 5 کلوگرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا‘ زخمیوں کو پمز اور پولی کلینک ہسپتال منتقل کردیا گیا‘ صدر‘ وزیراعظم اور چاروں صوبائی وزرائے اعلی سمیت دیگر سیاسی راہنماؤں کی طرف سے دھماکے کی مذمت کر تے ہو ئے جانی و مالی نقصان پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے جبکہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پولیس حکام سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق دہشت گردی کا یہ افسوسناک واقعہ بدھ کی صبح 8:15 بجے اس وقت پیش آیا جب اسلام آباد کے سیکٹر آئی الیون کی سبزی منڈی میں امرود کی پیٹیوں کی خریداری کیلئے بولی لگائی جارہی تھی کہ اس دوران اچانک دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 23 افراد جاں بحق اور 42 زخمی ہوگئے۔(جاری ہے)
د ھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز 8 سے 10 کلو میٹر دور تک سنی گئی۔
دھماکے کے نتیجے میں ایک درجن سے زائد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا دھماکے کے بعد زخمیوں اور لاشوں کو اسلام آباد کے پمز اور پولی کلینک ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ دھماکے کے بعد پولیس اور سکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ وزارت داخلہ نے راولپنڈی اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستے سیل کردئیے جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چیکنگ سخت کردی۔ ریڈ زون اور اہم مقامات پر کوئیک رسپانس فورس نے گشت شروع کردیا۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے سبزی منڈی دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قائم مقام آئی جی اسلام آباد سے دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی۔ دھماکے کے بعد جائے وقوعہ سے پولیس نے ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا۔ مشکوک شخص کے پاس کسی قسم کی کوئی شناختی دستاویزات نہیں تھیں اور یہ شخص منڈی کی پارکنگ میں پھر رہا تھا۔ ایڈیشنل آئی جی اسلام آباد سلطان اعظم تیموری نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ دھماکہ آٹھ سے سوا آٹھ بجے کے درمیان ہوا۔ دھماکے سے قبل دہشت گردی کی کوئی اطلاعات نہیں تھیں جبکہ دھماکے سے قبل منڈی میں پولیس موبائل موجود تھی۔ دھماکہ خیز مواد امرود کی پیٹیوں میں رکھا گیا تھا اور اسے ٹائم ڈیوائس کے ذریعے اڑایا گیا۔ امرود کی پیٹیاں عارفوالہ‘ پاکپتن اور شرقپور سے لائی گئی تھیں۔ دھماکے میں5 کلوگرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا تھا۔ دوسری جانب قائم مقام آئی جی اسلام آباد خالد خٹک نے کہا کہ دھماکہ آٹھ سے سوا آٹھ بجے کے درمیان ہوا۔ خودکش دھماکے کی کوئی اطلاعات نہیں تھیں۔ دھماکہ امرود کی پیٹیوں میں ہوا جوکہ پاکپتن‘ عارفوالہ اور شرقپور سے لائی گئی تھیں۔ منڈی میں ہر شخص اور ہر ٹرک کو چیک کرنا ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان بستیوں کو کئی بار منتقل کرنے کی کوشش کرچکے ہیں لیکن بعض وجوہات کی بناء پر انہیں منتقل نہیں کیا جاسکا۔ دھماکے کی آواز آٹھ سے دس کلومیٹر تک سنی گئی تھی۔ دھماکے کے وقت منڈی میں تقریباً دو ہزار کے قریب لوگ موجود تھے۔ انہو ں نے کہا کہ پولیس کے علاوہ فروٹ منڈی کی انتظامیہ نے بھی اس حوالے سے انتظامات کر رکھے تھے لیکن ہر ٹرک اور ہر شخص کو چیک کرنا ممکن نہیں، تخریب کاری کے حوالے سے کسی کو بھی مورد الزام ٹھرانا فی الحال درست نہیں ہوگا تاہم واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد پولیس، انسداد دہشت گردی پولیس، بم ڈسپوزل اسکواڈ، پاک فوج اور ایلیٹ فورس کے جوانوں نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کر کے فروٹ منڈی میں موجود اشیاء کی اسکیننگ شروع کر دی ہے۔دوسری جانب چیف کمشنر اسلام آباد طاہر سعید کا کہنا تھا کہ فروٹ منڈی میں امرود کی پیٹیوں کی بولی لگائی جا رہی تھی تو زور دار دھماکا ہو گیا، اس بات کا خدشہ ہے کہ دھماکا خیز مواد امرود کی پیٹیوں میں رکھا گیا تھا، دھماکہ ریموٹ کنٹرول کا معلوم ہوتا ہے، دھماکے کی جگہ پر 2 سے 3 فٹ کا گڑھا پڑ گیا ہے تاہم مکمل تحقیقات کے بعد ہی دھماکے کی صحیح نوعیت کا پتہ چل سکے گا۔ ادھر ترجمان پمز ہسپتال ڈاکٹر عائشہ اکرام نے 19 افراد کے جاں بحق اور 42 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لاشیں قابل شناخت ہیں جبکہ شناخت کا مزید عمل جاری ہے۔ زخمیوں میں زیادہ تر تعداد نوجوانوں کی ہے۔ زخمیوں کو زیادہ تر سر میں چوٹیں آئی ہیں۔ دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔جبکہ وائس چانسلر پمز اسپتال ڈاکٹرجاوید اکرم کا کہنا تھا کہ 23 لاشوں اور 31زخمیوں کو پمز اسپتال منتقل کیا گیا ہے، زخمیوں کو شدید نوعیت کے زخم آئے ہیں، زیادہ تر زخمیوں کو جسم کے نچلے حصے میں زخم آئے ہیں، 9 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو خون کی ضرورت ہے جو لو گ خون عطیہ کرنا چاہیں تو وہ پمز اسپتال کے بلڈ گروپ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ 16 زخمیوں کو راولپنڈی کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ ادھر صدر ممنون حسین‘ وزیراعظم نواز شریف‘ چاروں صوبائی وزرائے اعلی‘ گورنرز‘ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین‘ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان‘ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور سابق صدر آصف علی زرداری سمیت دیگر اہم سیاسی راہنماؤں نے سبزی منڈی دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی کی ہے۔ صدر اور وزیراعظم نے زخمیوں کو تمام طبی سہولیات کی فراہمی اور ہلاکتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید نے راولپنڈی بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے اس واقع پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم نے دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی افسوس کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی اسلام آباد کے ایف ایٹ سیکٹر میں واقع کچہری میں ہونے والے خود کش حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں ایڈیشنل سیشن جج سمیت 11 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔کالعدم تنظیم یونائیٹڈبلوچ آرمی نے اسلام آباد بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی کالعدم تنظیم یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے واقعے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ بلوچستان میں نہتے اور بے گناہ بلوچوں کو جس طرح ریاستی قوتوں کی جانب سے نشانہ بنایاجارہا ہے انہیں یہ بتانے کیلئے بلوچ سرمچاروں نے اسلام آباد میں کارروائی کی کہ بلوچ لاوارث نہیں اگر ریاستی جبر بند نہ ہوا تو اس طرح کی کارروائیوں میں شدت لائی جائے گی ترجمان نے کہا کہ آج بلوچ سرمچاروں کی کارروائیوں کی مذمت کرنے والے بلوچستان میں بلوچ فرزندان کی ماورائے آئین وقانون گرفتاریوں ،گمشدگیوں اور تشدد زدہ لاشوں کے ملنے پر کیوں خاموش رہے ؟ آج اسپلنجی کی طرف ریاستی فورسز کی جانب سے ہیلی کاپٹرز کی پروازیں جاری رہیں اور شیلنگ کی گئی بلوچ سرمچاروں نے ایک ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا جو بلوچ سرمچاروں کے حملے میں متاثر ہوا ہماری جنگ مذہبی نہیں بلکہ لسانی اور قومی آزادی کیلئے ہے اور ہماری کارروائیاں مقصد کے حصول تک جاری رہیں گی۔ادھروزارت داخلہ نے یونائیٹڈ بلوچستان آرمی کی جانب سے سبزی منڈی بم دھماکے کی ذمہ قبول کرنے کے امر کومسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ یہ امرمضحکہ ہے ، ابتدائی تحقیقات کے مطابق اس واقعہ سے یو بی اے کا کوئی تعلق نہیں بلکہ اس کی کڑیاں کہیں اور ملتی ہیں تاہم اس واقعہ میں جو بھی ملوث پایا گیا اس کا پیچھا کیا جائے گا اور کڑی سے کڑی سزا دی جائے گی۔بدھ کی شام وزارت داخلہ نے یونائیڈ بلوچ آرمی ( یو بی اے) کی جانب سے اسلام آباد سبزی منڈی دھماکے کی ذمہ داری قبول کرنے کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ یہ یو بی اے کی طرف سے جاری بیان مضحکہ خیز ہے اور ابتدائی تحقیقات کے مطابق اس کالعدم تنظیم کا اس واقعہ سے تعلق ثابت نہیں ہوا۔وزارت داخلہ نے واضح کیا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق اسلام آباد واقعہ کی کڑیاں کہیں اور ملتی ہیں جبکہ حکومت، سیکیورٹیز و خفیہ ایجنسیز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے اب تک کی گئی تحقیقات میں کہیں سے بھی اس واقعہ یو نائیڈ بلوچ آرمی کا تعلق نہیں پایا گیا۔وزارت داخلہ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ حکومت سبزی منڈی واقعہ کی وسیع پیمانے پر تحقیقات کر رہی ہے اور اس میں جو بھی ملوث پایا گیا اس کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ادھرڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ افضال احمد کوثر‘ ایڈیشنل ایس پی عرفان اللہ خان اور سکیورٹی انچارج میاں منظور احمد انسپکٹر نے ایس ایچ او تھانہ شرقپور چوہدری شبیر گجر کے ہمراہ پولیس کی بھاری نفری لے کر اسلام آباد فروٹ منڈی میں شیخوپورہ کے علاقہ شرقپور سے ٹرک نمبر LAS-1612 پر جانے والی 365 امرود کی پیٹیوں میں بم دھماکے کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے گڈز ٹرانسپورٹ کے مالک شیخ جہانگیر اور اس کے بیٹے کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ ٹرک پر شرقپور اور ننکانہ کے مختلف علاقوں سے امرود کی 365 پیٹیاں گذشتہ رات دس بجے شرقپور سے اسلام آباد روانہ کی گئیں جن میں بعدازاں فروٹ منڈی اسلام آباد میں بولی کے وقت دھماکہ ہوگیا۔ ڈی پی او افضال احمد کوثر نے 9 باغات کے مالکان جن میں بابا علی‘ محمد حنیف‘ محمد طفیل مانگٹانوالہ‘ رنگ الٰہی‘ محمد صدیق‘ شہباز‘ ساجد‘ محمد آصف‘ وکیل احمد‘ باالترتیب کوٹ محمود‘ ساہجووال‘ فیض آباد اور نور منڈی کے رہائشی ہیں‘ کی پوری تفصیلات فوری طور پر حاصل کی جارہی ہیں کہ ان کا کسی دہشت گردی تنظیم یا دہشت گردوں سے بلواسطہ یا بلاواسطہ رابطوں کا پتہ چل سکے تاہم سپیشل برانچ اور دیگر خفیہ اداروں کے افسران نے بھی اس حوالے سے شرقپور کے مختلف علاقوں سے معلومات اکٹھی کرنا شروع کردی ہیں۔ اسلام آباد فروٹ منڈی میں امرود کی پیٹیوں میں بم دھماکوں کے دوران 22 افراد کی بے گناہ زندگیوں کے خاتمے‘ 54 افراد کے زخمی ہونے اور 9 کی حالت انتہائی نازک بتائے جانے کے بعد پنجاب بھر کے فروغ باغات اور گڈز ٹرانسپورٹ اڈوں کی مانیٹرنگ ترجیحی بنیادوں پر شروع کردی گئی ہے۔ سڑکوں پر فروٹ سے لوڈ ٹرکوں اور مزدا ویگنوں کی خصوصی چیکنگ بھی شروع کردی گئی ہے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
جمعرات 10 اپریل 2014 کی مزید خبریں
-
پی سی بی بحران کا شکار ، راشد لطیف نے چیف سلیکٹر کی ذمہ داری سنبھالنے انکار کردیا ، کنٹریکٹ دستخط کئے بغیر ہی بورڈ کو واپس بھجوا دیا ،پی سی بی نے اظہر خان کی جگہ راشد لطیف کو چیف سلیکٹر نامزد کیا تھا ... مزید
-
گینز ورلڈ ریکارڈز کی انتظامیہ نے سپورٹس بورڈ کے موقف کی تائید کردی،ادارے نے سپورٹس بورڈ پنجاب کو ریکارڈز کے لئے غیر جانبدار گواہان بنانے کیلئے کہا ، گینز کا آفیشل ویب سائٹ پر بیان جاری
-
پاکستان ہر طرح کے ایونٹس کیلئے محفوظ ملک ہے،یہاں آکر خیالات یکسر بدل گئے، غیر ملکی کھلاڑی، عالمی برادری پاکستان کو اس مشکل سے نکالنے میں اپنا کردار ادا کرے،یہاں کوئی خطرہ محسوس نہیں ہوا، یہاں کے ... مزید
-
پاک بھارت سیریز پر پہلے ہی اتفاق ہو چکا تھا، ذکا اشرف،حفیظ سے زبردستی استعفیٰ لینے کا اقدام نامناسب ہے، ٹیم کے اتحاد میں فرق پڑے گا،چھوٹے ملازمین کو فارغ نہیں کرنا چاہیے، بگ تھری نے حمایت کے بدلے ... مزید
-
عبدالقادر نے قذافی اسٹیڈیم میں خود سے منسوب انکلوژر کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کر دیا،حفیظ کی جگہ اکرم سے استعفیٰ لینا چاہیے تھا، آفریدی کو کپتان بنانا مناسب ہوگا، عبدالقادر
-
عامر سہیل قلیل مدت کیلئے افغان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ مقرر ،افغان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ 17اپریل سے کراچی میں شروع ہورہا ہے ، راشد لطیف اس میں وکٹ کیپنگ کی ٹریننگ دینگے
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ماسٹرز ورلڈ کپ ہاکی میں دو ٹیمیں بھجوانے کا اعلان کردیا،5جون سے ہالینڈ میں ہونے والے ماسٹرز ورلڈ کپ کی ٹیموں کیلئے تربیتی کیمپ کراچی اور لاہورمیں لگے گا
-
وزیراعظم نے صدر کوسردارمہتاب احمدخان کوگورنرخیبرپختونخواہ مقررکرنے کی سمری ارسال کردی ،منظوری کے بعدآج عہدے کاحلف اٹھانے کاامکان ہے
-
سبزی منڈی کا کنٹرول سی ڈی اے سے لیکر اسلام آباد انتظامیہ کے حوالے کیا جائے گا، وزیر داخلہ کی زیرصدارت اعلی سطحی اجلاس میں فیصلہ ، رواں ما ہ سے شہر میں سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے رینجرز اور پولیس ... مزید
-
کچہری حملہ کیس، سپریم کورٹ نے وکلاء کو اسلحہ لائسنس جاری کرنے اور مفت علاج معالجے سے متعلق سفارشات مسترد کردیں ،وکلاء کا لائسنس ہی ان کا اسلحہ ہے اس طرح کی اجازت نہیں دے سکتے، وکلاء تنظیمیں فنڈز ... مزید
-
سپریم کورٹ میں مختلف پھلوں کا باغ لگانے کا فیصلہ ، چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی سمیت تمام ججز اپنے اپنے حصے کا ایک ایک پودا آج لگائیں گے
-
اسلام آباد‘ سبزی منڈی دھماکہ میں 5 کلوگرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا
-
لاہور ہائیکورٹ نے ایمنسٹی سکیم کے تحت لائی جانے والی گاڑیوں کی رجسٹریشن کا حکم دے دیا
-
پارلیمنٹ ہاؤس میں ارکان اسمبلی کے کیفے ٹیریا میں فراہم کیچپ میں سے کاکروچ نکل آیا ،شازیہ مری ششدر رہ گئیں ، معاملہ سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینٹ کے علم میں لانے کیلئے کاکروچ والا کیچپ نمونے ... مزید
-
وفاق نے خیبر پختونخوا حکومت کو 109.864ارب روپے فراہم کر دیئے
-
گمشدہ طیارہ: مزید سگنلز موصول، تلاش جاری، اگر انہیں مزید سگنل موصول ہوئے تو انہیں امید ہے کہ انہوں "دنوں" میں ایسا کچھ مل سکتا ہے جس کے سبب وہ طیارے کی"حتمی جگہ "کی تصدیق کر سکتے ہیں، اینگس ہیوسٹن
-
ترکش اپوزیشن لیڈر پر پارلیمنٹ میں لاتوں اور گھونسوں کی بارش کردی گئی
-
روسی ایجنٹ یوکرین میں افراتفری پھیلا رہے ہیں‘امریکہ ، روس علیحد گی کی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کے ذریعے پڑوسی ملک یوکرین کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوشش کررہا ہے، جا ن کیر ی
-
انڈونیشیا میں انتخابات: اپوزیشن جماعت PDI-P کو برتری حاصل
-
اسرائیلی عدا لت نے فلسطینی اولمپیئن کو بیت اللحم جانے سے روک دیا ،ملٹری کورٹ کے فیصلے میں مداخلت نہیں کر سکتے ، اسرائیلی عدا لت
-
افغانستان ، صدارتی انتخاب میں کوئی بھی امیدوار مطلوبہ 50فیصد ووٹ حاصل نہ کر سکا ، پہلے مرحلے میں کوئی بھی امیدوار حتمی برتری حاصل کرنے میں کا میا ب نہیں ہو گا دوسرے مرحلے کی ضرورت پڑے گی،صدارتی امیدوار ... مزید
-
ایران صرف دوماہ میں جوہری بم تیار کرسکتا ہے‘امریکہ، تہرا ن کے پا س جوہری بم کی تیاری کے لیے درکار ایندھن پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔امریکی وزیرخارجہ جان کیری
-
جرمن کابینہ نے دوہری شہریت کے قانون کی منظوردیدی ،نئے قانون کے تحت ملک میں بسنے والے تقریباً تین ملین ترک نژ اد شہریوں کی نوجوان نسل فائدہ اٹھا سکے گی
-
2016ء کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے سنجیدگی سے غور کررہی ہوں ، ہیلری کلنٹن
-
ایران کیخلاف مزید پابندیاں عائد کرسکتے ہیں ، امریکہ ،ایران اور روس کے درمیان تیل کی مصنوعات کے معاہدے پر پیش رفت ہوئی تو پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا ،ایرانی جوہری پروگرام کے حوالے مذاکرات پر گہری ... مزید
-
دنیا بھر میں دہشتگردی کے نام پر مسلمانوں کا قتل عام ہورہا ہے ، نائیجرین اسلامی گروپ،نائیجیریا میں فوج معصوم مسلمانوں کے قتل میں ملوث ہے ، انتہائی بے رحمانہ انداز سے مسلمانوں کو مارا جارہا ہے ، بیان ... مزید
-
توانائی بحران‘مراکش نے بجلی کی بچت کیلئے نئی قومی پالیسی کا اعلان کر دیا،15 ہزار مساجد کو زیادہ سے زیادہ40فیصد بجلی کے استعمال کی اجازت ہو گی،سرکاری اداروں میں بجلی کے استعمال کو 30 فی صد تک لایا جائیگا،مساجد ... مزید
-
مصر کی مختلف جامعات وتعلیمی اداروں میں اخوان المسلمون کے حامی و مخالف طلباء میں غیر معمولی کشیدگی،فائرنگ سے متعدد طلبا ء زخمی
-
اتحادی و افغان فورسز کا مشترکہ آپریشن‘ بارڈر پولیس کیساتھ جھڑپ میں 44 طالبان ہلاک‘ درجنوں زخمی
-
شام کے شہر حمس میں 2 کار بم دھماکے، 25 افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی
-
” وفا قی دارالحکو مت اسلام آباد میں دہشت گردی“، فروٹ منڈی میں دھماکے سے23افراد جاں بحق، درجنوں زخمی۔ متعدد کی حا لت تشویشناک ،ایک درجن سے زائد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا،دھماکے کی جگہ پر 2 سے 3 فٹ کا ... مزید
-
آرمی چیف کی صدارت میں کورکمانڈرز کانفرنس، ملک کی اندرونی وبیرونی سلامتی کی صورتحال خاص طور پر مغربی سرحد کے امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،اجلاس میں افغانستان سے ایساف فوجوں کے انخلاء کے سرحدی علاقے ... مزید
-
گذشتہ حکومت نے بارودی مواد کی نشاندہی کیلئے 100 کروڑ کے چار سکینر قرضے پر خریدے، وزیر داخلہ، ان میں چار سکینر میں کوئی صلاحیت نہیں تھی، اب جدید ٹیکنالوجی لاکر تمام کارروائیوں کا سدباب کیا جائے گا،چوہدری ... مزید
-
کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اسلام آباد سبزی منڈی اور سبی ریلوے سٹیشن دھماکوں سے اظہا رلا تعلقی،عوامی مقامات پر حملے ناجائز اور حرام ہیں ہم انکی مزمت کر تے ہیں، حملوں میں خفیہ ہاتھوں کے ملوث ہونے ... مزید
-
حج پالیسی کا اعلان، 21 اپریل سے درخواستیں وصول کی جائینگی ،ایک حاجی بھی مفت نہیں بھجوائینگے، 20 فیصد کوٹہ کے تحت کل 1لاکھ 43 ہزار 368 پاکستانی عازم حجاز ہونگے، شمالی اضلاع سے 2لاکھ 62 ہزار 231 اور جنوبی ... مزید
-
یورپی یونین نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی ، مسئلہ خطے میں امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے ،حل نہ کیا گیا تو بڑی تباہی ہوسکتی ہے ، وقت آگیا ہے بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ... مزید
-
ایبٹ آبادکی تحصیل حویلیاں میں جائیدادکے تنازع پردوگروپوں میں فائرنگ سے 11افرادجاں بحق ،12زخمی ہوگئے
-
بھارت میں نئی حکومت قائم ہوتے ہی مذاکرات پھر سے شروع ہوجائیں گے‘ اسحق ڈار،وزیراعظم نواز شریف تجارت کے فروغ اور دوطرفہ تعلقات کی بہتری کیلئے اپنے عزم پر قائم ہیں ‘وزیر خزانہ کا امریکی تھنک ٹینک ... مزید
-
پاکستان اورچین کے مابین معاشی و تجارتی روابط میں تیزی آئی ہے، شہبا ز شریف،چینی قیادت کو پاکستان میں توانائی بحران کی سنگینی کا بھر پور احساس ہے، چین ایک مخلص دوست کی طرح پاکستان کے عوام کو مشکلات ... مزید
-
ای او بی آئی بدعنوانی کیس، چیئرمین کو ڈی ایچ اے سمیت دیگر فریقین سے اراضی کی فروخت بارے کئے گئے معاہدوں ، اراضی کی دوبارہ بولی دلوانے سمیت معاملات پر حتمی فیصلے کرنے کے لیے دو ہفتوں کی آخری مہلت،ای ... مزید
-
مشرف کو پی این ایس شفا کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ، سیکیورٹی انتظامات سخت، سا بق صدر کے علاج ومعالجے کے لیے ماہرین طب کی خصوصی ٹیم بھی تشکیل دیدی گئی ،مشرف کیخلاف ن لیگ کے وزراکی بیان بازی نے حکومت ... مزید
-
پاکستان نے 2 ارب ڈالر مالیت کے یورو بانڈز جاری کر دیئے،پانچ سالہ مدت کے عالمی بانڈز پر شرح منافع 7.25 فیصد ، دس سالہ یوروبانڈ ز پر8.25 فیصد سالانہ سود ادا کرناہو گا، بانڈز کا اجراء نیویارک اسٹاک ایکسچینج ... مزید
-
حکومت کی طرف سے بھاری قرضوں سے ملک کے بنکنگ کے شعبہ کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں،عالمی بنک کا انتباہ، جی ڈی پی کی شرح نموبہتر لیکن چیلنجزسے نمٹنے کیلئے ترقی کی رفتارکو برقرار رکھناہوگا، رواں مالی سال ... مزید
-
میری جو تقریر دکھائی جارہی ہے وہ جون2006ء کی ہے آج کی نہیں ،خواجہ آصف،وزیردفاع کی حیثیت سے دیانتداری سے اپنے فرائض ادا کر رہا ہوں آمر کے اس وقت بھی خلاف تھا اور آج بھی ہوں،فوج ایک ادارہ ہے جنرل ضیاء ... مزید
-
لاہور ،نو منتخب امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ،لاہور میں ہونے والی تقریب میں جماعت کی اعلیٰ قیادت اور بڑی تعداد میں کارکن بھی شریک تھے
-
فیصل آباد، الیکشن ٹریبونل نے (ن) لیگ کے ایم این اے شیخ محمد اکرم کو نااہل قرار دے دیا،الیکشن کمیشن نے مولانا محمد احمد لدھیانوی کو ایم این اے قراردیدیا، جیتا ہوا امیدوار نااہل ہوجائے یا وفات پا جائے ... مزید
-
سبزی منڈی بم دھماکے کے بعد حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکراتی عمل متاثر ہونے کا خدشہ ،پے در پے دہشت گر دی کے واقعا ت کے بعد سیا سی جما عتو ں نے بھی حکو مت پر دبا ؤ بڑھادیا‘ حکو متی مشکلا ت میں اضا ... مزید
-
ٹریڈڈیویلپمنٹ اتھارٹی اسکینڈل، گیلانی کی طلبی ، ایف آئی اے نے 14 سوالوں پر مبنی نوٹس بھیج دیا،سابق وزیراعظم کو11 اپریل کوتحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوکرمالی اسکینڈل میں سامنے آنے والے حقائق کی وضاحت ... مزید
-
ٹانک ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 راہگیر وں سمیت 5 افراد جاں بحق ،شمالی وزیرستان میں نامعلوم مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ چارعسکریت پسند ہلاک
-
سکینرز کی خریداری میں کرپشن ثابت ہوجائے تو پھانسی چڑھنے کو تیار ہوں،رحمن ملک ،طالبان کاحملوں کو حرام قرار دینا کافی نہیں تمام گروپوں کو بیان حلفی دینا چاہیے کہ مذاکرات کے دوران کوئی حملہ نہیں کیا ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.