ایبٹ آبادکی تحصیل حویلیاں میں جائیدادکے تنازع پردوگروپوں میں فائرنگ سے 11افرادجاں بحق ،12زخمی ہوگئے

جمعرات 10 اپریل 2014 06:58

حویلیاں(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10اپریل۔2014ء)ایبٹ آبادکی تحصیل حویلیاں میں جائیدادکے تنازع پردوگروپوں میں فائرنگ سے 11افرادجاں بحق ،12زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق حویلیاں کے علاقے چم ہڈمیں جائیدادکے تنازع پردوگروپوں کے درمیان بھاری اسلحہ سے فائرنگ کاتبادلہ ہوا،جس کے نتیجے میں خواتین سمیت 11افرادجاں بحق اور12زخمی ہوئے واقعے کے بعدزخمیوں اورنعشوں کوتحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال حویلیاں منتقل کردیاگیاہے ۔پولیس کاکہناہے کہ دونوں گروپوں کے درمیان جائیدادکے تنازع پرفائرنگ کاتبادلہ ہوا،ڈی پی اوحویلیاں کاکہناہے کہ واقع میں 11افرادجاں بحق اور12زخمی ہوئے ہیں ،شدیدزخمیوں کوایبٹ آبادمنتقل کردیاگیاہے ۔

متعلقہ عنوان :