پاکستان نے 2 ارب ڈالر مالیت کے یورو بانڈز جاری کر دیئے،پانچ سالہ مدت کے عالمی بانڈز پر شرح منافع 7.25 فیصد ، دس سالہ یوروبانڈ ز پر8.25 فیصد سالانہ سود ادا کرناہو گا، بانڈز کا اجراء نیویارک اسٹاک ایکسچینج میں کیا گیا، سب سے زیادہ سرمایا کاری امریکا و برطانیہ کے سرمایہ کاروں نے کی، عالمی سرمایہ کاروں نے حکومت پاکستان کی پالیسیوں پربھرپوراعتمادکااظہارکیاہے،وزارت خزانہ،حکومت کویوروباونڈزسے 50کروڑڈالرکی توقعات تھیں لیکن بھرپورگرم جوشی سے اب تک 2ارب ڈالرکے باوٴنڈزجاری کئے گئے ہیں ،امریکہ وبرطانیہ سمیت مختلف ممالک میں بہت اچھاردعمل ملاہے ۔ ترجمان کا بیان

جمعرات 10 اپریل 2014 06:59

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10اپریل۔2014ء) پاکستان نے سات سال بعد عالمی سطح پر 2 ارب ڈالر مالیت کے یورو بانڈز جاری کر دیئے ہیں،پانچ سالہ مدت کے عالمی بانڈز پر شرح منافع 7.25 فیصد اور دس سالہ یوروبانڈ ز پرحکومت کو8.25 فیصد سالانہ سود ادا کرنا پڑے گا، بانڈز میں سب سے زیادہ سرمایا کاری امریکا اور برطانیہ کے سرمایہ کاروں نے کی ہے۔ وزارت خزانہ اور بینکنگ ذرائع کے مطابق یورو بانڈز کا اجراء نیویارک اسٹاک مارکیٹ میں کیا گیاہے۔

پانچ سال کی مدت والے عالمی بانڈز پر شرح منافع 7.25 فیصد اور دس سال والے یوروبانڈ ز پر8.25 فیصد سالانہ سود حکومت کو ادا کرنا پڑے گا۔بانڈز کی خریداری میں امریکی سرمایاکاروں کا حصہ لگ بھگ 60 فیصد جبکہ برطانیہ کے انویسٹرز کا حصہ 20 فیصد ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان نے پہلے 50 کروڑ ڈالر کے یورو بانڈ جاری کرنے کا منصوبہ بنایا تھا تاہم غیر ملکی انویسٹرز کی زبردست دلچسپی کے باعث حکومت 6.5 ارب ڈالر کی پیشکشیں موصول ہوئیں جس کی وجہ سے حکومت نے 2 ارب ڈالر مالیت کے بانڈز جاری کردیے یہ پیسہ 15 اپریل تک اسٹیٹ بینک کو مل جائے گا۔

ادھروزارت خزانہ نے کہاہے کہ عالمی سرمایہ کاروں نے حکومت پاکستان کی پالیسیوں پربھرپوراعتمادکااظہارکیاہے ،حکومت کویوروباونڈزسے 50کروڑڈالرکی توقعات تھیں لیکن بھرپورگرم جوشی سے اب تک 2ارب ڈالرکے باوٴنڈزجاری کئے گئے ہیں اورامریکہ وبرطانیہ سمیت مختلف ممالک میں بہت اچھاردعمل ملاہے ۔وزارت خزانہ کے ترجمان نے بدھ کوجاری ہونے والے ایک بیان میں کہاہے کہ حکومت کی طرف سے 7سال بعدباوٴنڈزکے حوالے سے مارکیٹ میں تاریخی واپسی ہوئی ہے ،اب تک غیرملکیوں کی طرف سے 400آرڈرموصول ہوچکے ہیں اور5سال کے عرصے کیلئے ایک ارب اوراسی طرح دس سال کے عرصے کیلئے بھی ایک ارب ڈالرکے باوٴنڈزجاری کئے گئے ہیں ۔

ترجمان نے کہاکہ 5سال کے لئے جاری کئے گئے باوٴنڈزمیں امریکہ کاحصہ 59فیصد،برطانیہ کا19فیصدجبکہ یورپ اورایشیاکا10فیصدرہاہے ۔اسی طرح دس سال کے باوٴنڈزمیں امریکہ کاحصہ 61فیصد،برطانیہ کا21فیصد،یورپ کا12فیصداورایشیاء کا5فیصدرہاہے ۔ترجمان نے کہاہے کہ وزیرخزانہ کی سربراہی میں دوبئی ،نیویارک اورلندن میں پرتپاک تقاریب میں یہ باوٴنڈزجاری کئے گئے جبکہ سنگاپور،ہانگ کانگ ،لاس انجلس اوربوسٹن میں ان تقاریب کی صدارت وفاق کے سیکرٹری خزانہ نے کی ۔ترجمان نے کہاکہ باوٴنڈزکے لئے پذیرائی عالمی سرمایہ کاروں کے حکومت کی اقتصادی پالیسیوں پراعتمادکامظہرہے ۔