تحفظ پاکستان آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج ،وفاقی حکومت‘ قائد حزب اختلاف، سپیکر قومی اسمبلی‘ وفاقی وزیر اور ممبر قومی اسمبلی زاہد حامد کو در خوا ست میں فریق بنا یا گیا ہے ،تحفظ پاکستان آرڈیننس بنیادی انسانی حقوق کی مکمل خلاف ورزی اور آئین کی متعدد شقوں کے منافی ہے‘ در خو است گزار
جمعرات 10 اپریل 2014 07:09
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10اپریل۔2014ء) تحفظ پاکستان آرڈیننس کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا‘ محمود اختر نقوی نے وفاقی حکومت‘ قائد حزب اختلاف‘ اقتدار‘ قومی اسمبلی‘ سپیکر قومی اسمبلی‘ وفاقی وزیر اور ممبر قومی اسمبلی زاہد حامد‘ شاہ محمود قریشی ممبر قومی اسمبلی‘ آفتاب احمد خان شیرپاؤ‘ مولانا امیر زمان کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تحفظ پاکستان آرڈیننس بنیادی انسانی حقوق کی مکمل خلاف ورزی اور آئین کی متعدد شقوں کے منافی ہے۔
تحفظ پاکستان آرڈیننس فیصلے کے خلاف ورزی انتظامیہ کو عدلیہ کے اختیارات تفویض آرڈیننس میں آئین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہریوں کے بنیادی حقوق پر کاری ضرب لگائی گئی۔ اپوزیشن کے شدید احتجاج کے باوجود حکومت نے قومی اسمبلی سے تحفظ پاکستان آرڈیننس منظور تو کروالیا۔(جاری ہے)
اس آرڈیننس میں سپریم کورٹ کے 1996ء کے فیصلے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر انتظامیہ کو عدالتی اختیارات تفویض کردئیے گئے ہیں جبکہ آرڈیننس میں آئین پاکستان کی بھی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہریوں کے بنیادی حقوق پر بھی کاری ضرب لگائی گئی ہے۔
شہریوں سے مقدمے کی منصفانہ پیروی کا اختیار بھی چھین لیا گیا ہے۔ تحفظ پاکستان آرڈیننس کی شق نمبر 8 کی ذیلی شق 5 میں واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 18 یا اس سے اوپر کے افسر کو سپیشل جوڈیشر مجسٹریٹ لگایا جاسکتا ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے برعکس ایک مرتبہ پھر غیر محسوس انداز میں سول افسران کو عدالتی اختیارات تفویض کئے گئے حالانکہ سپریم کورٹ اپنے 1996ء کے فیصلے میں واضح کرچکی ہے کہ عدلیہ اور انتظامیہ بالکل الگ ہیں۔ وزارت قانون کے سیکرٹری قانون خود ایک ڈی ایم جی کے افسر رہے ہیں اسلئے سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے طبقے کو نوازا ہے جبکہ آئین پاکستان 1973ء کی شق نمبر 8 سے 28 تک شہریوں کے بنیادی حقوق کا واضح تحفظ کیا گیا ہے مگر اس آرڈیننس میں اس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آرڈیننس کی شق نمبر 3 کی ذیلی شق نمبر 2 میں واضح ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے بغیر وارنٹ گرفتاری کے مجاز ہیں۔ کسی شخص پر شک و شبہ کی بنیاد پر فائرنگ کا اختیار دیا گیا جس پر کوئی پوچھ گچھ نہیں۔ کسی بھی چار دیواری کی بغیر احکامات کے تلاشی لی جاسکتی ہے۔ شق 5 کی ذیلی شق 4 ہے کہ شہری کا 90 دن کا ریمانڈ لیا جاسکتا ہے جبکہ شق 6 میں لکھا ہے کہ سیکرٹری داخلہ کسی بھی شہری کو 90 دن تک تحویل میں لینے کا حکم دے سکتا ہے جبکہ آرڈیننس میں مقدمے کی منصفانہ پیروی کا اختیار لیتے ہوئے Burdn of profe کے کے صدیوں پرانے نظام کو تبدیل کردیا گیا یعنی قانون نافذ کرنے والے ادارے بغیر کسی ثبوت کے کسی بھی شخص کو حراست میں لے سکتے ہیں حالانکہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے ولی خان کیس میں اسی حوالے سے نیب آرڈیننس کی شق نمبر 14 جس میں Burdn of profe کی ایسی ہی تشریح کو آڑے ہاتھوں لیا تھا حالانکہ دنیا کیے تمام ممالک میں (Criminal right to fair trial justice system) یعنی مقدمے کی منصفانہ پیروی پر ہوتی ہے جبکہ اس آرڈیننس کی شق 18 میں اپیل کا ایک فورم ہی ختم کردیا گیا ہے یعنی سیسن عدالت سے مدمہ براہ راست سپریم کورٹ میں جائے گا۔ بھٹو کیس میں سب سے بڑی تنقید یہی کی جاتی ہے کہ ایک فورم ختم کرتے ہوئے مقدمہ براہ راست ہائیکورٹ میں لایا گیا تھا۔ کسی کیس میں تمام فورمز کو استعمال کرنا ملزم کا پورا حق ہوتا ہے مگر اس قانون کے تحت یہ حق بھی ہمیشہ ہمیشہ کیلئے چھین لیا گیا۔ سیکشن 18 میں ہر قسم کے جرائم شامل کردئیے گئے ہیں۔ اب اس کے بعد پاکستان پینل کورٹ صرف براہ راست نام ہی کا رہ جائے گا۔ آرڈیننس میں لاپتہ افراد کو بھی آئینی حیثیت تو دی گئی ہے مگر اس کی منظوری سے قبل جو لوگ لاپتہ ہیں انہیں بھی یہی قانون تحفظ فراہم کرے گا جبکہ اس آرڈیننس کے بعد مقتدر ادارے کسی بھی شخص کو تحویل میں رکھنے کی وجہ اور جگہ بتانے کے مجاز نہیں ہیں۔ شق 21 ہے کہ اس قانون کو تمام قوانین پر فوقیت ہوگی۔ تحفظ پاکستان آرڈیننس امریکہ کے 2002ء میں ہوم لینڈ سکیورٹی ایکٹ سے بھی سخت شمار کیا جارہا ہے جس پر پوری نیا میں شدید تنقید کی گئی تھی۔ بنیادی حقوق‘ اس سے مراد یہ لی جاتی ہے کہ انتظامیہ یا مقننہ کو متعلق ہونے یا من مانی کرنے سے روکا جائے اور قانونی طور پر ہر شہری کو اس بات کا پورا پورا موقع دیا جائے کہ وہ آزادی سے اپنی شخصیت کی تکمیل‘ اپنے ضمیر کی آواز کو بلند اور حکومتی پالیسیوں کی تعمیل اور تنقید کرسکے اور یہ اسی صورت میں ممکن ہوسکتا ہے کہ جب اسے انفرادی حیثیت حاصل ہو اور وہ حکومت یا حکومت کے افسروں کی بے جاء دست اندازی اور چیرہ دستیوں سے محفوظ رہے نیز مقننہ سخت گیر یا جابرانہ یا ایسے قوانین منظور نہ کرسکے جس سے براہ راست شخصی آزادی پر ضرب پڑتی ہو۔ حکومت پاکستان نے آئین کی تیاری کے وقت اپنے باشندوں کے تمام حقوق کا خیال رکھا ہے تاکہ تمام شہری یکساں طور پر جمہوری روایات سے فائدہ اٹھا سکیں اور انہیں ان تمام سہولتوں کا بروئے کار لانے کا موقع مل سکے تاکہ وہ اپنی زندگیوں کو بہتر اور کارآمد بناسکیں۔ آئین میں حقوق انسانی اور بنیادی آزادی کو تسلیم کیا گیا ہے اور ان حقوق کے احترام اور اسی سلسلے میں باہمی تعاون پر زور دیا گیا ہے اور زبان‘ نسل اور مذہب کی بنیاد پر کسی کے حقوق سلب نہیں کئے گئے۔ آئین نے ان طریقوں سے اور ذریعے کو بھی بیان کیا ہے کہ جن کے ذریعے ان حقوق کا نفاذ کیا جاسکتا ہے۔ اس غرض سے دستور نے شہریوں کو وہ تمام بنیادی حقوق دئیے ہیں جو اقوام متحدہ کے عالمی انسانیت کے منشور سے منطبق ہیں لہٰذا وہ تمام قوانین جو ان حقوق سی کسی بھی طور پر متصادم ہوں‘ دستور کی رو سے ناجائز ہیں اور انہیں عدالت میں چیلنج کیا جاسکتا ہے۔ وقت کے بادشاہوں نے انسانی حقوق اور شہریوں کے حقوق کی پامالی کرتے ہوئے تحفظ پاکستان آرڈیننس‘ ترمیمی آرڈیننس 2013-14ء سپریم کورٹ کے 1996ء کے فیصلے کی مکمل خلاف ورزی کرتے ہوئے منظور کرلیا جوکہ مکمل طور پر آئین سے متصادم ہے اور فوری طور پر اس تحفظ پاکستان آرڈیننس کو آئین سے متصادم قرار دیتے ہوئے پاکستان ترمیمی آرڈیننس منظور کرنے والوں کیخلاف آرٹیکل 204 اور توہین عدالت آرڈیننس 2003ء کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے اور سزا دینا اور نیب آرڈیننس 1999ء‘ شق 9 کے Crupt Practice کا مقدمہ بھی قائم کرنے کا حکم دینا‘ عین انصاف کے عین مطابق ہے۔ خدائی خدمتگار من سائل عرض گزار ہے کہ سرکاری مدعاء علیہان نے اور دیگر تحفظ پاکستان آرڈیننس جوکہ پاس کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم 1996ء کے فیصلے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کیخلاف آرٹیکل 204 اور توہین عدالت آرڈیننس 2003ء کی کارروائی کرتے ہوئے آئین کے آرٹیکل 62-63 کے تحت نہ صادق اور نہ امین رہے۔ ان کو ممبر قومی اسمبلی اور سرکاری عہدوں سے فوری طور پر برطرف کرنے کا حکم دینا عین انصاف کے عین مطابق ہے۔ درخواست میں مزید استدعاء کی گئی ہے کہ سائل کی آئینی درخواست نہایت اہمیت کی حامل ہے۔ اس درخواست کو مکمل طور پر منظور کرنے کا حکم صادر کرنے کی استدعاء ہے۔ قومی اسمبلی کے ذریعے تحفظ پاکستان ترمیمی آردیننس 2013-14ء منظور کیا گیا ہے۔ اسے دستور اسلامی جمہوریہ پاکستان مجریہ 1973ء سے متصادم قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دینے کا حکم صادر کرنے کی استداء ہے۔ قومی اسمبلی میں تحفظ پاکستان ترمیمی بل جو منظور کیا گیا ہے اس کا مکمل ریکارڈ اور 7 اپریل 2014ء کے قومی اسمبلی کی مکمل کارروائی کا ریکارڈ عدالت میں پیش کرنے کا حکم مدعاء علیہ سپیکر قومی اسمبلی اور سیکرٹری قومی اسمبلی کو معزز عدالت میں تحریری طور پر بمعہ حلف نامہ پیش کرنے کا حکم جاری کرنے کی استدعاء ہے۔ مدعاء علیہ سیکرٹری وزارت قانون و انصاف و پارلیمانی امور حکومت پاکستان تحفظ پاکستان ترمیمی بل جو منظور کیا گیا ہے اس کا مکمل ریکارڈ معزز عدالت میں ان پرسن پیش ہوکر تحریری طور پر بمعہ حلف نامہ پیش کرنے کا حکم جاری کرنے کی استدعاء ہے۔ مدعاء علیہ سیکرٹری وزارت قانون (ڈی ایم جی آفیسر) نے سپریم کورٹ کے فیصلے 1996ء کے فیصلے کے برخلاف اپنے طبقوں کو نوازنے کیلئے جو ترمیمی بل تیار کرکے پیش کرنے کیلئے قومی اسمبلی میں پیش کرنے کیلئے زاہد حامد وفاقی وزیر کو دیا اور زاہد حامد نے قومی اسمبلی میں پیش کرکی جو منظور کروایا ان دونوں یعنی مدعاء علیہان سیکرٹری وزارت قانون اور وفاقی وزیر زاہد حامد کو فوری طور پر ان کے عہدوں سے برطرف کرنے اور آرٹیکل 62-63 کے تحت نہ صادق اور نہ امین رہنے کا قرار دیتے ہوئے زاہد حامد کو نااہل قرار دینے کا حکم جاری کیا جائے۔ سپریم کورٹ کے 1996ء کے فیصلے کے برخلاف تحفظ پاکستان آرڈیننس بل جوکہ قومی اسمبلی سے پاس کرروایا گیا اور مدعاء علیہ سپیکر قومی اسمبلی نے پاس کیا اور مدعاء علیہ سیکرٹری وزارت قانون اور وفاقی وزیر زاہد حامد اور قائد حزب اقتدار نے آرٹیکل 204 توہین عدالت اور توہین عدالت آرڈیننس 2003ء کے تحت کارروائی کرتے ہوئے سخت سے سخت سزا دینے اور نیب آرڈیننس 1999ء سب سیکشن 6 کے تحت کرپٹ پریکٹس کے اقدامات کرنے پر مدعاء علیہ وائس چیئرمین ادارے نیب کو مقدمہ قائم کرکے مقدمے کا مکمل ریکارڈ معزز عدالت میں تحریری طور پر بمعہ حلف نامہ ان پرسن پیش ہوکر معزز عدالت عظمیٰ میں پیش کرنے کا حکم جاری کرنے کی استدعاء ہے کیونکہ کوئی سخص کوئی ادارہ آئین و قانون سے بالاتر نہیں ہے۔ معزز عدالت آئین اور قانون کی محافظ ہے۔ ہر شخص آئین و قانون کے تحت کام کرنے کا پابند ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا ہے کہ فیصلوں کے نفاذ کیلئے اخلاقی قوت موجود ہے۔ کسی ریاستی ادارے نے حد سے تجاوز کیا تو عدلیہ مداخلت کرے گی۔ قانون کی نظر میں ہر ادارہ برابر ہے۔ کوئی ملک آئین و قانون کے بغیر نہیں چل سکتا۔ چیف جسٹس آف پاکستان کے فرمان جوکہ سنہری حروف سے لکھا اور پڑھا جانے والا فرمان ہے اسے مدنظر رکھتے ہوئے سائل کی درخواست منظور کرتے ہوئے تاریخ ساز فیصلہ جاری کرنے کی استدعاء ہے۔ مزید معزز عدالت جو مناسب سمجھے تاریخ ساز فیصلہ جاری کرے جوکہ مکمل طور پر عین انصاف کے عین مطابق ہو۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
جمعرات 10 اپریل 2014 کی مزید خبریں
-
پی سی بی بحران کا شکار ، راشد لطیف نے چیف سلیکٹر کی ذمہ داری سنبھالنے انکار کردیا ، کنٹریکٹ دستخط کئے بغیر ہی بورڈ کو واپس بھجوا دیا ،پی سی بی نے اظہر خان کی جگہ راشد لطیف کو چیف سلیکٹر نامزد کیا تھا ... مزید
-
گینز ورلڈ ریکارڈز کی انتظامیہ نے سپورٹس بورڈ کے موقف کی تائید کردی،ادارے نے سپورٹس بورڈ پنجاب کو ریکارڈز کے لئے غیر جانبدار گواہان بنانے کیلئے کہا ، گینز کا آفیشل ویب سائٹ پر بیان جاری
-
پاکستان ہر طرح کے ایونٹس کیلئے محفوظ ملک ہے،یہاں آکر خیالات یکسر بدل گئے، غیر ملکی کھلاڑی، عالمی برادری پاکستان کو اس مشکل سے نکالنے میں اپنا کردار ادا کرے،یہاں کوئی خطرہ محسوس نہیں ہوا، یہاں کے ... مزید
-
پاک بھارت سیریز پر پہلے ہی اتفاق ہو چکا تھا، ذکا اشرف،حفیظ سے زبردستی استعفیٰ لینے کا اقدام نامناسب ہے، ٹیم کے اتحاد میں فرق پڑے گا،چھوٹے ملازمین کو فارغ نہیں کرنا چاہیے، بگ تھری نے حمایت کے بدلے ... مزید
-
عبدالقادر نے قذافی اسٹیڈیم میں خود سے منسوب انکلوژر کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کر دیا،حفیظ کی جگہ اکرم سے استعفیٰ لینا چاہیے تھا، آفریدی کو کپتان بنانا مناسب ہوگا، عبدالقادر
-
عامر سہیل قلیل مدت کیلئے افغان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ مقرر ،افغان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ 17اپریل سے کراچی میں شروع ہورہا ہے ، راشد لطیف اس میں وکٹ کیپنگ کی ٹریننگ دینگے
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ماسٹرز ورلڈ کپ ہاکی میں دو ٹیمیں بھجوانے کا اعلان کردیا،5جون سے ہالینڈ میں ہونے والے ماسٹرز ورلڈ کپ کی ٹیموں کیلئے تربیتی کیمپ کراچی اور لاہورمیں لگے گا
-
وزیراعظم نے صدر کوسردارمہتاب احمدخان کوگورنرخیبرپختونخواہ مقررکرنے کی سمری ارسال کردی ،منظوری کے بعدآج عہدے کاحلف اٹھانے کاامکان ہے
-
سبزی منڈی کا کنٹرول سی ڈی اے سے لیکر اسلام آباد انتظامیہ کے حوالے کیا جائے گا، وزیر داخلہ کی زیرصدارت اعلی سطحی اجلاس میں فیصلہ ، رواں ما ہ سے شہر میں سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے رینجرز اور پولیس ... مزید
-
کچہری حملہ کیس، سپریم کورٹ نے وکلاء کو اسلحہ لائسنس جاری کرنے اور مفت علاج معالجے سے متعلق سفارشات مسترد کردیں ،وکلاء کا لائسنس ہی ان کا اسلحہ ہے اس طرح کی اجازت نہیں دے سکتے، وکلاء تنظیمیں فنڈز ... مزید
-
سپریم کورٹ میں مختلف پھلوں کا باغ لگانے کا فیصلہ ، چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی سمیت تمام ججز اپنے اپنے حصے کا ایک ایک پودا آج لگائیں گے
-
اسلام آباد‘ سبزی منڈی دھماکہ میں 5 کلوگرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا
-
لاہور ہائیکورٹ نے ایمنسٹی سکیم کے تحت لائی جانے والی گاڑیوں کی رجسٹریشن کا حکم دے دیا
-
پارلیمنٹ ہاؤس میں ارکان اسمبلی کے کیفے ٹیریا میں فراہم کیچپ میں سے کاکروچ نکل آیا ،شازیہ مری ششدر رہ گئیں ، معاملہ سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینٹ کے علم میں لانے کیلئے کاکروچ والا کیچپ نمونے ... مزید
-
وفاق نے خیبر پختونخوا حکومت کو 109.864ارب روپے فراہم کر دیئے
-
گمشدہ طیارہ: مزید سگنلز موصول، تلاش جاری، اگر انہیں مزید سگنل موصول ہوئے تو انہیں امید ہے کہ انہوں "دنوں" میں ایسا کچھ مل سکتا ہے جس کے سبب وہ طیارے کی"حتمی جگہ "کی تصدیق کر سکتے ہیں، اینگس ہیوسٹن
-
ترکش اپوزیشن لیڈر پر پارلیمنٹ میں لاتوں اور گھونسوں کی بارش کردی گئی
-
روسی ایجنٹ یوکرین میں افراتفری پھیلا رہے ہیں‘امریکہ ، روس علیحد گی کی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کے ذریعے پڑوسی ملک یوکرین کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوشش کررہا ہے، جا ن کیر ی
-
انڈونیشیا میں انتخابات: اپوزیشن جماعت PDI-P کو برتری حاصل
-
اسرائیلی عدا لت نے فلسطینی اولمپیئن کو بیت اللحم جانے سے روک دیا ،ملٹری کورٹ کے فیصلے میں مداخلت نہیں کر سکتے ، اسرائیلی عدا لت
-
افغانستان ، صدارتی انتخاب میں کوئی بھی امیدوار مطلوبہ 50فیصد ووٹ حاصل نہ کر سکا ، پہلے مرحلے میں کوئی بھی امیدوار حتمی برتری حاصل کرنے میں کا میا ب نہیں ہو گا دوسرے مرحلے کی ضرورت پڑے گی،صدارتی امیدوار ... مزید
-
ایران صرف دوماہ میں جوہری بم تیار کرسکتا ہے‘امریکہ، تہرا ن کے پا س جوہری بم کی تیاری کے لیے درکار ایندھن پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔امریکی وزیرخارجہ جان کیری
-
جرمن کابینہ نے دوہری شہریت کے قانون کی منظوردیدی ،نئے قانون کے تحت ملک میں بسنے والے تقریباً تین ملین ترک نژ اد شہریوں کی نوجوان نسل فائدہ اٹھا سکے گی
-
2016ء کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے سنجیدگی سے غور کررہی ہوں ، ہیلری کلنٹن
-
ایران کیخلاف مزید پابندیاں عائد کرسکتے ہیں ، امریکہ ،ایران اور روس کے درمیان تیل کی مصنوعات کے معاہدے پر پیش رفت ہوئی تو پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا ،ایرانی جوہری پروگرام کے حوالے مذاکرات پر گہری ... مزید
-
دنیا بھر میں دہشتگردی کے نام پر مسلمانوں کا قتل عام ہورہا ہے ، نائیجرین اسلامی گروپ،نائیجیریا میں فوج معصوم مسلمانوں کے قتل میں ملوث ہے ، انتہائی بے رحمانہ انداز سے مسلمانوں کو مارا جارہا ہے ، بیان ... مزید
-
توانائی بحران‘مراکش نے بجلی کی بچت کیلئے نئی قومی پالیسی کا اعلان کر دیا،15 ہزار مساجد کو زیادہ سے زیادہ40فیصد بجلی کے استعمال کی اجازت ہو گی،سرکاری اداروں میں بجلی کے استعمال کو 30 فی صد تک لایا جائیگا،مساجد ... مزید
-
مصر کی مختلف جامعات وتعلیمی اداروں میں اخوان المسلمون کے حامی و مخالف طلباء میں غیر معمولی کشیدگی،فائرنگ سے متعدد طلبا ء زخمی
-
اتحادی و افغان فورسز کا مشترکہ آپریشن‘ بارڈر پولیس کیساتھ جھڑپ میں 44 طالبان ہلاک‘ درجنوں زخمی
-
شام کے شہر حمس میں 2 کار بم دھماکے، 25 افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی
-
” وفا قی دارالحکو مت اسلام آباد میں دہشت گردی“، فروٹ منڈی میں دھماکے سے23افراد جاں بحق، درجنوں زخمی۔ متعدد کی حا لت تشویشناک ،ایک درجن سے زائد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا،دھماکے کی جگہ پر 2 سے 3 فٹ کا ... مزید
-
آرمی چیف کی صدارت میں کورکمانڈرز کانفرنس، ملک کی اندرونی وبیرونی سلامتی کی صورتحال خاص طور پر مغربی سرحد کے امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،اجلاس میں افغانستان سے ایساف فوجوں کے انخلاء کے سرحدی علاقے ... مزید
-
گذشتہ حکومت نے بارودی مواد کی نشاندہی کیلئے 100 کروڑ کے چار سکینر قرضے پر خریدے، وزیر داخلہ، ان میں چار سکینر میں کوئی صلاحیت نہیں تھی، اب جدید ٹیکنالوجی لاکر تمام کارروائیوں کا سدباب کیا جائے گا،چوہدری ... مزید
-
کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اسلام آباد سبزی منڈی اور سبی ریلوے سٹیشن دھماکوں سے اظہا رلا تعلقی،عوامی مقامات پر حملے ناجائز اور حرام ہیں ہم انکی مزمت کر تے ہیں، حملوں میں خفیہ ہاتھوں کے ملوث ہونے ... مزید
-
حج پالیسی کا اعلان، 21 اپریل سے درخواستیں وصول کی جائینگی ،ایک حاجی بھی مفت نہیں بھجوائینگے، 20 فیصد کوٹہ کے تحت کل 1لاکھ 43 ہزار 368 پاکستانی عازم حجاز ہونگے، شمالی اضلاع سے 2لاکھ 62 ہزار 231 اور جنوبی ... مزید
-
یورپی یونین نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی ، مسئلہ خطے میں امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے ،حل نہ کیا گیا تو بڑی تباہی ہوسکتی ہے ، وقت آگیا ہے بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ... مزید
-
ایبٹ آبادکی تحصیل حویلیاں میں جائیدادکے تنازع پردوگروپوں میں فائرنگ سے 11افرادجاں بحق ،12زخمی ہوگئے
-
بھارت میں نئی حکومت قائم ہوتے ہی مذاکرات پھر سے شروع ہوجائیں گے‘ اسحق ڈار،وزیراعظم نواز شریف تجارت کے فروغ اور دوطرفہ تعلقات کی بہتری کیلئے اپنے عزم پر قائم ہیں ‘وزیر خزانہ کا امریکی تھنک ٹینک ... مزید
-
پاکستان اورچین کے مابین معاشی و تجارتی روابط میں تیزی آئی ہے، شہبا ز شریف،چینی قیادت کو پاکستان میں توانائی بحران کی سنگینی کا بھر پور احساس ہے، چین ایک مخلص دوست کی طرح پاکستان کے عوام کو مشکلات ... مزید
-
ای او بی آئی بدعنوانی کیس، چیئرمین کو ڈی ایچ اے سمیت دیگر فریقین سے اراضی کی فروخت بارے کئے گئے معاہدوں ، اراضی کی دوبارہ بولی دلوانے سمیت معاملات پر حتمی فیصلے کرنے کے لیے دو ہفتوں کی آخری مہلت،ای ... مزید
-
مشرف کو پی این ایس شفا کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ، سیکیورٹی انتظامات سخت، سا بق صدر کے علاج ومعالجے کے لیے ماہرین طب کی خصوصی ٹیم بھی تشکیل دیدی گئی ،مشرف کیخلاف ن لیگ کے وزراکی بیان بازی نے حکومت ... مزید
-
پاکستان نے 2 ارب ڈالر مالیت کے یورو بانڈز جاری کر دیئے،پانچ سالہ مدت کے عالمی بانڈز پر شرح منافع 7.25 فیصد ، دس سالہ یوروبانڈ ز پر8.25 فیصد سالانہ سود ادا کرناہو گا، بانڈز کا اجراء نیویارک اسٹاک ایکسچینج ... مزید
-
حکومت کی طرف سے بھاری قرضوں سے ملک کے بنکنگ کے شعبہ کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں،عالمی بنک کا انتباہ، جی ڈی پی کی شرح نموبہتر لیکن چیلنجزسے نمٹنے کیلئے ترقی کی رفتارکو برقرار رکھناہوگا، رواں مالی سال ... مزید
-
میری جو تقریر دکھائی جارہی ہے وہ جون2006ء کی ہے آج کی نہیں ،خواجہ آصف،وزیردفاع کی حیثیت سے دیانتداری سے اپنے فرائض ادا کر رہا ہوں آمر کے اس وقت بھی خلاف تھا اور آج بھی ہوں،فوج ایک ادارہ ہے جنرل ضیاء ... مزید
-
لاہور ،نو منتخب امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ،لاہور میں ہونے والی تقریب میں جماعت کی اعلیٰ قیادت اور بڑی تعداد میں کارکن بھی شریک تھے
-
فیصل آباد، الیکشن ٹریبونل نے (ن) لیگ کے ایم این اے شیخ محمد اکرم کو نااہل قرار دے دیا،الیکشن کمیشن نے مولانا محمد احمد لدھیانوی کو ایم این اے قراردیدیا، جیتا ہوا امیدوار نااہل ہوجائے یا وفات پا جائے ... مزید
-
سبزی منڈی بم دھماکے کے بعد حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکراتی عمل متاثر ہونے کا خدشہ ،پے در پے دہشت گر دی کے واقعا ت کے بعد سیا سی جما عتو ں نے بھی حکو مت پر دبا ؤ بڑھادیا‘ حکو متی مشکلا ت میں اضا ... مزید
-
ٹریڈڈیویلپمنٹ اتھارٹی اسکینڈل، گیلانی کی طلبی ، ایف آئی اے نے 14 سوالوں پر مبنی نوٹس بھیج دیا،سابق وزیراعظم کو11 اپریل کوتحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوکرمالی اسکینڈل میں سامنے آنے والے حقائق کی وضاحت ... مزید
-
ٹانک ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 راہگیر وں سمیت 5 افراد جاں بحق ،شمالی وزیرستان میں نامعلوم مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ چارعسکریت پسند ہلاک
-
سکینرز کی خریداری میں کرپشن ثابت ہوجائے تو پھانسی چڑھنے کو تیار ہوں،رحمن ملک ،طالبان کاحملوں کو حرام قرار دینا کافی نہیں تمام گروپوں کو بیان حلفی دینا چاہیے کہ مذاکرات کے دوران کوئی حملہ نہیں کیا ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.