ملک کا دفاع حکومت کی اولین ترجیح ہے ، اندرونی و بیرونی دشمنوں سے نمٹنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،وزیر خزانہ اسحاق ڈار،جدید دفاعی صلاحیتوں کیلئے مضبوط معیشت او معاشرے کا ہوناضروری ہے،پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات میں گفتگو،ملاقات کے دوران پاک بحریہ کے منصوبوں ،ملک کی اندرونی وبیرونی سلامتی کی صورتحال اور ملک میں امن و استحکام کیلئے حکومت کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا

جمعرات 17 اپریل 2014 06:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17اپریل۔2014ء)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے یقین دلایا ہے کہ ملک کا دفاع حکومت کی اولین ترجیح ہے ، تمام وسائل فراہم کرینگے جو ملک کو کسی بھی اندرونی اور بیرونی خطرے سے محفوظ رکھنے کیلئے ضروری ہیں ، وہ بدھ کو یہاں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آصف سندھیلا کے ساتھ ملاقات کے دوران بات چیت کررہے تھے ۔وزیر ِ خزانہ نے کہا کہ جدید دفاعی صلاحیتوں کیلئے مضبوط معیشت او معاشرے کا ہونا ناگزیر ہے اور حکومت ملک کی سماجی اور معاشی ترقی پر بھر پور توجہ دے رہی ہے تاکہ ملک میں امن و خوشحالی کو یقینی بنایا جا سکے۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران پاک بحریہ کے منصوبوں ،ملک کی اندرونی وبیرونی سلامتی کی صورتحال اور ملک میں امن و استحکام کیلئے حکومت کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک بحریہ کے سربراہ نے ملک کی سمندری حدود کے دفاع کیلئے پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیتوں کو برقرار رکھنے کے مقصد کے تحت مالی ضروریات کو پورا کرنے پروزیر ِ خزانہ کا شکریہ ادا کیا ۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ دفاعی صلاحیت بڑھانے کیلئے وسائل اور اس کیلئے مضبوط معیشت کی ضرورت ہے حکومت سماجی و اقتصادی ترقی کی رفتار تیز کرنے پر بھرپور توجہ دے رہی ہے تاکہ پاکستان میں امن اور خوشحالی کو یقینی بنایا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :