عمر اکمل عبدالقادر کی بیٹی کو بیاہ کر لے گئے

جمعرات 17 اپریل 2014 06:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17اپریل۔2014ء) قومی کرکٹر عمر اکمل سابق اسپنر عبدالقادر کی بیٹی نور آمنہ کو بیاہ کر گھر لے گئے۔میڈیارپورٹ کے مطابق کرکٹر عمر اکمل کی بارات دلہنیا کو لینے مقامی کلب میں پہنچی، دولہے میاں 6 لاکھ کی شیروانی پہنے پھولوں سے سجی کار پر گھر سے روانہ ہوئے ڈرائیونگ کی ذمہ داری بڑے بھائی کامران اکمل نے ادا کی۔

(جاری ہے)

سر پر سہرا سجانے کی رسم میں بہن بھائیوں اور عزیز و اقارب کی خوشء قابل دید تھی، دولہے میاں نے اپنے ہاتھوں سے والدہ کو طلائی زیور پہنائے تو بہنوں اور بھابیوں نے مل کر راج دلارے کی آنکھوں میں سْرما لگایا۔

خوشی کے ان لمحات میں قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق بھی شریک ہوئے اور عمر اکمل کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا، بارات کی روانگی کا وقت آیا تو ڈرائیورنگ کے فرائض بڑے بھائی کامران اکمل نے سنبھالے۔دولہے میاں کہتے ہیں شادی کے بعد کرکٹ میں بھی ان کارکردگی چمک جائے گی جبکہ دلہن آمنہ کہتی ہیں وہ کرکٹ کی دیوانی ہیں، عمر کو بھرپور سپورٹ کریں گی۔