آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات ، باہمی دلچسپی امور سمیت دیگر ایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا،افغانستان میں نئی حکومت آنے سے پاک افغان تعلقات فروغ پائیں گے پرامن اور مستحکم افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے،جنرل راحیل شریف

جمعہ 7 نومبر 2014 08:43

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7نومبر۔2014ء)آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات ۔ملاقات میں باہمی دلچسپی امور کے دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس آئی پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی دورہ کابل کے دوران افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات ہوئی ۔آرمی چیف اور افغان صدر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

یہ ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی اور مثبت رہی۔ملاقات میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مثبت تعلقات کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف افغانستان کے ایک روزہ دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے،آرمی چیف کا کہنا ہے کہ افغانستان میں نئی حکومت آنے سے پاک افغان تعلقات فروغ پائیں گے پرامن اور مستحکم افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف افغانستان کا ایک روزہ دورہ مکمل کرکے جمعرات کی شام وطن واپس پہنچ گئے ہیں،آرمی چیف نے کابل میں ایساف کمانڈر،افغان انٹیلی جنس کے سربراہ،افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سمیت اعلیٰ عسکری وسیاسی حکام سے ملاقاتیں کیں۔آرمی چیف کا کہنا ہے کہ افغانستان میں نئی حکومت آنے سے پاک افغان تعلقات فروغ پائیں گے،پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے،پرامن اور مستحکم افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے