لاہور ہائیکورٹ،شریف خاندان کی ملکیتی اتفاق فاؤنڈریز کو نیشنل بنک سمیت نو مالیاتی اداروں کو قرضوں کے مارک اپ کی مد میں ساڑھے تین ارب روپے ادا کرنے کا حکم

جمعہ 7 نومبر 2014 08:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7نومبر۔2014ء) لاہور ہائیکورٹ نے شریف خاندان کی ملکیتی اتفاق فاؤنڈریز کو نیشنل بنک سمیت نو مالیاتی اداروں کو قرضوں کے مارک اپ کی مد میں ساڑھے تین ارب روپے ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

جسٹس عائشہ اے ملک نے قومی بنکوں سمیت نو مالیاتی اداروں کی جانب سے اتفاق فاؤنڈریز قرضہ جات کیس کی سماعت کی، درخواست گزار بنکوں نے موقف اختیار کیا کہ شریف خابندان کے ملکیتی چار صعنتی یونٹوں کی نیلامی کے بعد چھ ارب روپے کے قرضہ جات واپس کر دئیے گئے ہیں لیکن مارک اپ کی مد میں کوئی رقم ادا نہیں کی گئی۔

عدالت اتفاق فاؤنڈریز کو مارک اپ کی ادائیگی کا حکم دے۔ عدالتی حکم پر بنکوں پر مارک اپ کی رقم سے متعلق رپورٹ بھی عدالت میں جمع کرائی گئی، عدالت نے بینکوں کے وکلاء کے دلائل سننے اور رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد شریف خاندان کو حکم دیا کہ بینکوں کو ساڑھے تین ارب روپے مارک اپ کی مد میں ادا کئے جائیں، عدالت نے کہا کہ قرضوں کے معاملے میں فنڈز کی لاگت کا تعین بعد میں کیا جائے گا، عدالت نے درخواستوں پر مزید سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :