ویزہ کے بغیر بھارت کا دورہ چند سیکنڈ میں مکمل ، شاہ محمود قریشی جذبات میں ہوش کھو بیٹھے ، واہگہ بارڈر پر غلطی سے زیرو لائن عبور کرکے بھارتی حدود میں داخل ،رینجرز اور بی ایس ایف اہلکاروں نے پیچھے کھینچ لیا ، بغیر ویزے کے بھارت سے ہوکر آگیا ہوں، قریشی

جمعہ 7 نومبر 2014 09:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7نومبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمودقریشی غلطی سے زیرو لائن عبور کرکے بھارتی سرحد میں داخل ہوگئے ۔رینجرز اور بی ایس ایف کے جوانوں نے واپس کھینچ لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شاہ محمودقریشی جمعرات کے روز واہگہ بارڈر پر بھارتی تماشائیوں سے ہاتھ ملا رہے تھے کہ وہ اس دوران غلطی سے زیرو لائن عبور کرگئے اور بھارتی سرحد میں داخل ہوگئے تاہم پاکستانی رینجرز اور بی ایس ایف کے اہلکاروں نے انہیں کھینچ لیا اور واپس پاکستانی حدود میں لے کر آگئے ۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں بھارت چلا گیا تھا بھارتی گارڈ نے سیلوٹ کیا اور ہاتھ ملایا میں بغیر ویزے کے بھارت سے ہوکر آگیا ہوں ۔