امریکہ کا آئندہ سال افغانستان میں امریکی جنگی طیاروں کا مشن محدود کرنے کا اعلان ، اگلے سال فضائی کارروائی افغان نیشنل سکیورٹی فورسز کی ضرورت پر ہو گی: امریکی جنرل

جمعہ 7 نومبر 2014 08:31

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7نومبر۔2014ء)ایک اعلیٰ اور سینئر امریکی فوجی افسر لیفٹیننٹ جنرل جوزف اینڈرسن کا کہنا ہے کہ اگلے سال افغانستان میں جنگی طیاروں کی کارروائیوں کو انتہائی محدود کر دیا جائے گا۔ جنرل اینڈرسن افغانستان میں نیٹو کی آئی سیف کے کمانڈر ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کابل سے ویڈیو لنک کے ذریعے بتایا کہ فضائی کارروائی افغان نیشنل سکیورٹی فورسز کی ضرورت پر ہو گی اور یہ بھی انتہائی ہنگامی حالات میں افغان فوج کی مدد کے طور پر ہو گی۔ رواں برس کے اختتام پر افغانستان سے بین الاقوامی افواج کا انخلا مکمل ہو جائے گا اور صرف افغان فوج اور پولیس کی تربیت کے لیے غیر ملکی فوجی موجود رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :