بھارتی وزیر داخلہ کا دورہ اسرائیل، وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اور دیگر رہنماوٴں سے ملاقات، بھارت اور اسرائیل کے درمیان انتہائی خوشگوار اورقریبی تعلقات ہیں، اسے مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں، راج ناتھ سنگھ کا ٹوئٹ

جمعہ 7 نومبر 2014 08:34

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7نومبر۔2014ء)بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے تل ابیب میں اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اور دیگر اسرائیلی رہنماوٴں سے ملاقات کی ہے۔ ان کے اس دورے کو بھارت اور اسرائیل کے مابین باہمی اور بالخصوص دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق دونوں رہنماوٴں کے درمیان سکیورٹی کے شعبے میں اضافے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون جیسے امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

اطلاعات کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نے اپنے دیگر پروگراموں میں تبدیلی کرتے ہوئے بھارتی وزیر داخلہ کا شاندار استقبال کیا کیونکہ وہ گذشتہ روز موسم کی خرابی کے سبب تل ابیب نہیں پہنچ پائے تھے۔ راج ناتھ سنگھ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ” بھارت اور اسرائیل کے درمیان انتہائی خوشگوار اورقریبی تعلقات ہیں اور وہ اسے مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔“

متعلقہ عنوان :