جرمنی میں ریلوے ڈرائیورز کی چار روزہ ہڑتال شروع

جمعہ 7 نومبر 2014 08:37

برلن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7نومبر۔2014ء)جرمنی کی سب سے بڑی ریلوے کمپنی ڈوئچے بان کے انجن ڈرائیوروں نے آج جمعرات سے اپنی چار روزہ ہڑتال شروع کر دی ہے۔ یہ ہڑتال جمعرات کی صبح شروع ہوئی جو پیر کی صبح ختم ہو گی۔

(جاری ہے)

انجن ڈرائیوروں کی ٹریڈ یونین GDL کی طرف سے یہ ہڑتال تنخواہوں میں اضافے سے متعلق تنازعے کی وجہ سے کی گئی ہے۔ آج اس ہڑتال کے پہلے روز لاکھوں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ سینکڑوں کی تعداد میں علاقائی اور انٹرسٹی ریل گاڑیوں کی آمد و رفت معطل ہے۔

متعلقہ عنوان :