صدر نے وزیراعظم کی سفارش پرپشاورہائی کورٹ کے چاراورلاہورہائیکورٹ کے 8ایڈیشنل ججزکے تقررکی منظوری دیدی

جمعہ 7 نومبر 2014 08:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7نومبر۔2014ء)صدرمملکت ممنون حسین نے وزیراعظم کی سفارش پرپشاورہائی کورٹ کے چاراورلاہورہائیکورٹ کے 8ایڈیشنل ججزکے تقررکی منظوری دیدی ،تقررایک سال کے لئے ہوگا،صدرمملکت نے جمعرات کے روزوزیراعظم کی سفارش پرلاہورہائی کورٹ کے 8ایڈیشنل ججزکے تقررکی منظوری دیدی ہے ،ان ججزمیں جسٹس علی اکبرقریشی ،جسٹس قاضی محمدامین ،جسٹس خالدمحمودملک ،جسٹس شاہدپرجسٹس،چوہدری محمداقبال مزدا،جسٹس چوہدری مشتاق احمد،جسٹس مسعودعابدنقوی اورجسٹس مرزاوقاص روٴف شامل ہیں ،صدرمملکت نے پشاورہائی کورٹ کے جن 4ججزکے تقررکی منظوری دی ان میں جسٹس محمدیونس فہیم ،جسٹس قلندرعلی خان ،جسٹس غضنفرخان اورجسٹس حیدرعلی خان شامل ہیں ان ججزکے تقررکی منظوری ایک سال کیلئے دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :