محکمہ ٹرا نسپورٹ حکومت سندھ نے انٹرا سٹی رو ٹس پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کر دی، نوٹیفیکیشن جاری

جمعہ 7 نومبر 2014 08:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7نومبر۔2014ء ) محکمہ ٹرا نسپو ر ٹ حکو مت سندھ نے پیٹر و ل اور ڈیزل کی قیمتو ں میں کمی کی رو شنی میں انٹرا سٹی رو ٹس پر چلنے وا لی پبلک ٹرا نسپو ر ٹ کے کرا یو ں میں کمی کر دی ہے اس سلسلے میں محکمہ ٹرا نسپو ر ٹ نے جمعرا ت کو ایک نو ٹیفیکیشن جا ر ی کیا ہے ۔

(جاری ہے)

نو ٹیفیکیشن کے مطا بق 5کلو میٹر تک بسو ں کے کرا یہ جو کہ 10رو پے مقرر تھا وہ بر قرا ر رہے گا جبکہ 10کلو میٹر کے فا صلے پر بسو ں کا کرا یہ 15رو پے سے کم کر کے 14رو پے مقرر کیا گیا ہے اور 15کلو میٹر تک بسو ں کے کرا ئے پر نظر ثا نی کر کے 16رو پے سے کم کر کے 15رو پے مقرر کیا گیا ہے ۔

نو ٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ 5کلو میٹر تک منی بسو ں کا کرا یہ 10رو پے بر قرار رکھا گیا ہے جبکہ 10کلو میٹر تک منی بسو ں کا کرایہ 15رو پے سے کم کر کے 14رو پے مقرر کیا گیا ہے اور 15کلو میٹر تک منی بسو ں کا کرایہ 17رو پے سے کم کر کے 16رو پے مقرر کیا گیا ہے ۔ 10کلو میٹر تک کوچز کا کرا یہ 17رو پے کم کر کے 16رو پے مقرر کیا گیا ہے ۔جبکہ 30کلو میٹر تک کو چز کا کرا یہ 18روپے برقرا ر رکھا گیا ہے ۔نو ٹیفیکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ طلبا ء کو بسو ں کے کرا یو ں میں 50فیصد رعایت حا صل ہو گی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :