گلوبٹ کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں سزا کو چیلنج کردیا گیا،عدالت نے گلو بٹ کی درخواست پر اعتراض لگا کر واپس کردی

جمعہ 7 نومبر 2014 08:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7نومبر۔2014ء) گلوبٹ کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں سزا کو چیلنج کردیا گیا جبکہ عدالت نے گلو بٹ کی درخواست پر اعتراض لگا کر واپس کردی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز گلو بٹ کے وکیل نے گلو بٹ کی انسداد دہشتگردی کے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا لیکن رجسٹرار آفس کی جانب سے گلو بٹ کی درخواست پر اعتراض لگا کر اس لئے واپس کردیا گیا کہ گلو بٹ کے وکیل کی جانب سے گلو بٹ کی تصدیق کے بغیر وکالٹ نامہ جمع کرایا گیا اور وکالت نامے پر گلو بٹ کے دستخط موجود نہیں ہے اس لئے رجسٹرار آفس نے گلو بٹ کے وکیل کو ہدایت کی کہ گلو بٹ کے تصدیق شدہ وکالت نامہ جمع کرایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :