نوشہرہ جوڈیشل لاک آپ میں جنسی اسکینڈ ل منظرعام پر آگیا، دو حولاتیوں کی نوعمر نوجوان کے ساتھ بدفعلی ، سپرنٹنڈنٹ حشمت خان کی تصدیق

جمعہ 7 نومبر 2014 08:26

نوشہرہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7نومبر۔2014ء )نوشہرہ جوڈیشل لاک آپ میں جنسی اسکینڈ ل منظرعام پر آگیا۔جوڈیشل لاک آپ میں دو حولاتیوں کی نوعمر نوجوان کے ساتھ جوڈیشل لاک آپ کی بارک میں بدفعلی کی۔جیل میں قید حوالاتیوں کا شدید احتجاج ۔جوڈیشل لاک آپ کے سپرنٹنڈنٹ حشمت خان نے نوجوان حوالاتی طارق کے ساتھ دو حوالاتیوں کی طرف سے بدفعلی کرنے کی تصدیق کردی۔

جوڈیشل لاک آپ کے سپرئنڈنٹ حشمت خان کے مطابق ان کو واقعہ کا علم ہونے پر فوری ایکشن لیا گیا اور دونوں حوالاتیوں کو شدید سزا دی گئی اور واقعہ زبردستی نہیں کی گئی ۔طارق سمیت دیگر ملوث حوالاتیوں کو الگ الگ بارکوں میں شفٹ کردیا گیاہے۔قانونی کاروائی پیچیدگیوں سے بچنے کے لیے قانونی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔

(جاری ہے)

جوڈیشل لاک آپ نوشہرہ کے غیر سرکاری ممبر کی تحریری رپورٹ پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوشہرہ سیدمعنبرجان نے فوری طور پرنوشہرہ جوڈیشل لاک آپ جنسی اسکینڈ ل کی انکوری کا حکم دیتے ہوئے جوڈیشل لاک آپ کے سپرئنڈنٹ حشمت خان سے جواب طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل لاک آپ میں اپنے نوعیت کا پہلا جنسی اسکنڈل منظرعام پر آگیا۔نوشہرہ ڈسٹرکٹ پولیس ،احساس اداروں اور جوڈیشل لاک آپ کے حوالاتیوں کے انکشاف کیا کہ جوڈیشل لاک آپ نوشہرہ میں ایک نوعمرنوجوان حوالاتی مسمی طارق ولد علی رحمان کے ساتھ بارک میں موجود دو حولاتیوں مسمی خیردین ولد داد دین اور حضرت علی ولد حضرت عمر نے بدفعلی کی ہے۔

جوڈیشل لاک آپ نوشہرہ کے اندر موجود پولیس اہلکاروں نے بھی مشروط تصدیق کی۔جوڈیشل لاک آپ نوشہرہ کی حفاظت پر معمور ڈسٹرکٹ پولیس نوشہرہ کے چند اہم پولیس اہلکاروں نے بھی واقعہ کی تصدیق کرنے کے بعدہمارے نمائندے سیدندیم مشوانی جو کہ سپرئم کورٹ آف پاکستان کی طرف سے قائم جوڈیشل کمیٹی کے غیر سرکاری رکن کے طور پر خدمات سرانجام دئے رہے ہیں۔

اس احساس اطلاع کی تصدیق کرنے کے لیے اور جوڈیشل لاک آپ نوشہرہ کی انتظامیہ کے موقف حاصل کرنے کے لیے گزشتہ روز جوڈیشل لاک آپ نوشہرہ کا دورہ کیا اور جوڈیشل لاک آپ کے سپرئنڈنٹ حشمت خان نے اس جنسی واقعہ کی تصدیق کردی ۔انہوں نے کہا کہ وہ مستقل طور پر سپرئنڈنٹ کے طور پر کام نہیں کررہے بلکہ کچھ عرصہ کے لیے اس پوسٹ پر فائز ہیں۔میرے علم میں آیا کہ مسمی طارق جو کہ جیل آنے سے قبل بھی غیر معاشرتی سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے اس نے رقم کی عرض ان دونوں حوالاتیوں خیبر دین ولد داد دین اور حضرت دین ولد حضرت عمرکے ساتھ غیر اخلاقی حرکات جرم سرزدکیا۔

اور ایک اورحوالاتی نے ان تینوں کے درمیان دلال کا کام کیا۔اطلاع ملنے اور تصدیق کرنے کے بعد میں نے جرم میں ملوث حوالاتیوں کو سخت سے سخت سزا دی گئی ہے تینوں کو الگ الگ بارکوں میں شفٹ کردیا ہے۔مسمی طارق کو بچوں کے لیے قائم بارک منڈاگان میں شفٹ کردیا ہے اور ایک ساٹھ سالہ بزرگ حوالاتی اس کے ساتھ ہر وقت موجود رہے حکم دیا گیا ہے۔زرائع کے مطابق جوڈیشل لاک آپ نوشہرہ کی بارک نمبر تین میں مورخہ 23اور 24 اکتوبر کی شب نوعمر نوجوان طارق سے بدفعلی کی گئی ۔

چودہ پندرہ دن گزر جانے کے باوجود جیل انتظامیہ نے کوئی قانونی کاروائی نہیں کی اور نہ ہی مقامی پولیس ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور ائی جی پی خیبرپختون خواہ جیل خانہ جات کوبھی کوئی تحریری وزبانی اطلاع نہیں دی گئی۔معملے کو دبا کر جوڈیشل لاک آپ نوشہرہ کی انتظامیہ نے مجرمانہ غفلت کا ارتکاب کردیا ہے۔جوڈیشل لاک آپ نوشہرہ کے غیر سرکاری ممبر کی تحریری رپورٹ پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوشہرہ سیدمعنبرجان نے فوری طور پرنوشہرہ جوڈیشل لاک آپ جنسی اسکینڈ ل کی انکوری کا حکم دیتے ہوئے جوڈیشل لاک آپ کے سپرئنڈنٹ حشمت خان سے جواب طلب کرلیا ہے۔