وزیراعلی محمد شہباز شریف نے دوران سروس فوت ہونے والے سرکاری ملازمین کی مالی امداد میں سو فیصد اضافے کی منظوری دے دی،پنجاب حکومت کے وفات پاجانے والے سرکاری ملازمین کے خاندانوں کو 4سے 20لاکھ روپے کی مالی امداد ملے گی

جمعہ 7 نومبر 2014 08:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7نومبر۔2014ء) وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے پنجاب حکومت کے دوران سروس وفات پاجانے والے سرکاری ملازمین کی مالی امداد کے لئے نظرثانی شدہ پیکیج کی منظوری دے دی ہے -تفصیلات کے مطابق مالی امداد کو دوگنا کرتے ہوئے سکیل ایک سے چار تک کے ملازمین کو 2لاکھ روپے کی بجائے 4لاکھ روپے، سکیل پانچ سے دس تک کے ملازمین کے لئے 3لاکھ روپے کی بجائے 6لاکھ روپے، سکیل گیارہ سے پندرہ تک کے ملازمین کے لئے 4لاکھ روپے کی بجائے 8لاکھ روپے ، سکیل سولہ اور سترہ کے ملازمین کے لئے 5لاکھ روپے کی بجائے10لاکھ روپے ، سکیل اٹھارہ اور انیس کے لئے 8لاکھ روپے کی بجائے 16لاکھ روپے اور سکیل بیس اور اس سے اوپر کے لئے 10لاکھ کی بجائے 20لاکھ کی مالی امداد دی جائے گی-محکمہ خزانہ پنجاب کے ایک سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعلی نے بھیجی جانے والی سفارشات کو فوری طور پر لاگو کرنے کا حکم دیا ہے جس کے تحت دوران سروس فوت ہو جانے والے سرکاری ملازمین کے خاندانوں کو ملنے والی مالی امداد میں سو فیصد اضافہ کرتے ہوئے اسے دوگنا کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :