اوجی ڈی سی ایل کی نجکاری کے خلاف کنٹرآئل فیلڈ کے مزدوروں کااحتجاج جاری،نیشنل پی جی کی ترسیل بند،نجکاری کاعمل واپس لیا جائے بصورت ملازمین سندھ بھر کی تمام آئل فیلڈ بندکرکے پنجاب روڈپردھرنادینگے، مزدوروں کا تیل وایل پی جی کی ترسیل بندکرکے گیٹ پردھرنا،گونوازگوکے نعرے لگائے

جمعہ 7 نومبر 2014 08:29

ٹنڈوجام (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7نومبر۔2014ء) اوجی ڈی سی ایل کی نجکاری کے خلاف کنٹرآئل فیلڈ کے مزدوروں کااحتجاج جاری،نیشنل پی جی کی ترسیل بند۔نجکاری کاعمل واپس لیا جائے بصورت ملازمین سندھ بھر کی تمام آئل فیلڈ بندکرکے پنجاب روڈپردھرنادینگے۔تفصیلات کے مطابق اوجی ڈی سی ایل کی نجکاری کے خلاف تعلقہ حیدرآباد کی سب سے بڑی کنٹرآئل فیلڈ کے سینکڑوں مزدوروں نے تیل وایل پی جی کی ترسیل بندکرکے گیٹ پردھرنادیا۔

اورگونوازگوکے نعرے لگائے۔اس موقع پر سندھ ایجن کے نائب صدرسائیں بخش ڈوھیو،جاویداقبال قریشی علی اکبر چٹھو،ساجن کلیری،شیرمحمدجمالی،رمضان ڈاھیرنے کہا کہ نوازشریف اس ملک کے اہم ادارے اوجی ڈی سی ایل کادشمن بن گیا ہے۔اوراربوں روپے کمیشن حاصل کرنے کے لئے نجکاری کررہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کٹنرسمیت سندھ کی دیگر فیلڈوں سے روزانہ کروڑوں روپے کاتیل نکل رہا ہے جبکہ کٹنرمیں گیس بڑی تعدادمیں نکلی ہے جس سے سندھ سمیت پنجاب کی انڈسٹری بھی چلے گی،انہوں نے کہا کہ حکومت اوجی ڈی سی ایل کو70کروڑ ڈالر میں فروخت کررہی ہے جبکہ اس وقت اوجی ڈی سی ایل کے اکاؤنٹ میں 80ارب روپے موجود ہے،جبکہ 130ارب روپے سندھ حکومت کوویلفیئرفنڈزکے لئے دیئے گئے ہیں جسکے باؤجود سندھ کی تمام آئل فیلڈوں کے قریب وجوارکے دیہات بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔

تعلیم صحت میٹھے پانی روڈراستوں کی سہولت موجودنہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملازمین احتجاج کاوفاقی حکومت نوٹس نہیں لے رہی ہے ہم حکومت کو24گھنٹے کاالٹی میٹم دیتے ہین کہ وہ نجکاری کے عمل کوبندکریں۔بصورت 24گھنٹے کے بعدسندھ کی تمام آئل فیلڈوں سے تیل وگیس ایل پی جی کی ترسیل بند کرکے گھوٹکی میں پنجاب سندھ باڈرپرروڈبند کرکے دھرنادینگے۔اس موقع پر کنرآئل فیلڈسمیت 2قریب وجوار کے 24کنوؤں پرکنرآئل فیلڈ کام کرنے والے مزدوروں نے کام بند کردیا اورتیل وگیس کی ترسیل بند کرنے کی وجہ سے تیل وگیس کے ٹینکرکی بڑی تعداد فیلڈکے اندراورباہر موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :