آئی سی سی ورلڈ کپ 2015 کا کاوٴنٹ ڈاوٴن شروع ہوگیا،ورلڈ کپ کا آغاز 14 فروری کو گروپ اے کی ٹیم سری لنکا اور نیوزی لینڈ اور انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان افتتاحی میچ سے ہوگا،پاکستان اور بھارت اپنے سفر کا آغاز 15 فروری کو ایڈیلیڈ اوول گراوٴنڈ میں میچ سے کریں گے،ورلڈ کپ کا ہر میچ بہت اہم ہوتا ہے لیکن پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ ہوگا اور دونوں ٹیمیں میچ جیت کر ورلڈ کپ کا آغاز بہتر انداز میں کرنے کی کوشش کریں گی، مصباح الحق

جمعہ 7 نومبر 2014 08:12

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7نومبر۔2014ء) آئی سی سی ورلڈ کپ 2015 کا کاوٴنٹ ڈاوٴن شروع ہوگیا اور ورلڈ کپ کا میلہ 15 فروری کو نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں لگے گا۔میگا ایونٹ میں دو گروپوں میں 14 ٹیمیں جیت کی بازی کھیلیں گی، گروپ اے میں انگلینڈ ، آسٹریلیا ، سری لنکا، بنگلادیش، نیوزی لینڈ، افغانستان اور اسکاٹ لینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں دفاعی چیمپئن بھارت، پاکستان، جنوبی افریقا، ویسٹ انڈیز، زمبابوے، آئرلینڈ اور متحدہ عرب امارات کی ٹیموں پر مشتمل ہے۔

(جاری ہے)

ورلڈ کپ کا آغاز 14 فروری کو گروپ اے کی ٹیم سری لنکا اور نیوزی لینڈ اور انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان افتتاحی میچ سے ہوگا۔گروپ بی میں پاکستان اور بھارت اپنے سفر کا آغاز 15 فروری کو ایک دوسرے کے خلاف ایڈیلیڈ اوول گراوٴنڈ میں میچ سے کریں گے۔ قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا دبئی میں کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کا ہر میچ بہت اہم ہوتا ہے لیکن پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ ہوگا اور دونوں ٹیمیں میچ جیت کر ورلڈ کپ کا آغاز بہتر انداز میں کرنے کی کوشش کریں گی، خواہش ہے کہ 1992 کی طرح اس بار بھی ورلڈ کپ پاکستان جیتنے میں کامیاب ہوجائے۔