پاکستان کرکٹ کے مایہ ناز سپنر سعید اجمل کل بائیو مکینکس ٹیسٹ کیلئے انگلینڈ جائینگے، ایکشن کی درستگی کے لیے بہت محنت کررہا ہوں، سعید اجمل

جمعہ 7 نومبر 2014 08:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7نومبر۔2014ء) پاکستان کرکٹ کے مایہ ناز سپنر سعید اجمل ہفتے کو بائیو مکینکس ٹیسٹ کیلئے انگلینڈ جائینگے ، ان کا کہنا ہے کہ ایکشن کی درستگی کے لیے بہت محنت کررہے ہیں ۔ جمعرات کے روز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید اجمل نے کہا کہ وہ اپنے باؤلنگ ایکشن کی درستگی کے لئے سخت محنت کررہے ہیں اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں دستیاب کیمروں کے مطابق ایکشن میں کافی بہتری آچکی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کیخلاف سیریز کو مس ضرور کیا ہے تاہم پاکستان کی کامیابی پر بہت خوش ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ نئے سپنرز کی آمد سے خوفزدہ نہیں ہوں یاسر شاہ اور ذوالفقار بابر نے عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ میرے کوچز میرے ساتھ بہت محنت کی ہے میری تیاری بہت اچھی ہے اورہفتہ کو بائیو مکینکس ٹیسٹ کیلئے انگلینڈ جارہا ہوں انہوں نے کہا کہ میں باؤلنگ ایکشن کی تبدیلی کیلئے بہت محنت کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :