سعودی عرب ، ہیروئین اسمگلنگ کرنے کے جرم میں ایک پاکستانی شہری کا سر قلم

جمعرات 1 جنوری 2015 08:53

ریاض( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم جنوری ۔2015ء ) سعودی عرب میں بدھ کو کو ہیروئین اسمگلنگ کرنے کے جرم میں ایک پاکستانی شہری کا سر قلم کردیا گیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق رواں برس اکتوبر سے اب تک سعودی عرب میں منشیات کی اسمگلنگ کے الزامات کے تحت اب تک 13 پاکستانیوں کو سزائے موت دی جاچکی ہے، جبکہ مجموعی طور پر یہ تعداد 87 غیرملکیوں پر مشتمل ہے۔

(جاری ہے)

سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تازہ ترین سزا صدر الدین سعید اللہ سید نامی پاکستانی شہری کو دی گئی جسے " بڑی مقدار" میں ہیروئین برآمد ہونے کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی۔بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ رواں برس اکتوبر میں اسلامی سال کے اختتام پر سعودی عرب کے حکام نے اٹھارہ کلوگرام ہیروئین ضبط کی۔اقوام متحدہ کے مطابق خلیجی ممالک حالیہ برسوں کے دوران منشیات کی اسمگلنگ کے حوالے سے اہم مارکیٹ کی حیثیت اختیار کرچکے ہیں، تاہم سعودی عرب میں منشیات کی اسمگلنگ کے جرم میں موت کی سزا سنائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :