فلسطین کوتسلیم کرنے سے متعلق قراردادمیں امریکارکاوٹ بن گیا ،قراردادکی مخالفت میں2،حمایت میں8ووٹ جبکہ 5ممالک نے را ئے شما ری میں حصہ نہیں لیا

جمعرات 1 جنوری 2015 08:33

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم جنوری ۔2015ء)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی ہے۔ امریکا نے قرارداد کو ویٹو کر دیا۔ قرارداد میں اسرائیل کو 2017 تک فلسطینی مقبوضہ علاقے خالی کرنے کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی ، غیر ملکی خبر رسا ں ادارے کے مطا بق سلامتی کونسل میں فلسطین کوتسلیم کرنے سے متعلق قراردادکی راہ میں امریکارکاوٹ بن گیاہے، قراردادکی مخالفت میں2،حمایت میں8ووٹ آئے جبکہ 5ممالک غیرحاضرہوگئے۔

امریکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطینی قراراد کی مخالفت کردی، قرارداد میں مقبوضہ علاقوں سے اسرائیلی انخلا کا وقت دیا گیا تھا۔گزشتہ ماہ فلسطینی حکام کی جانب سے اقوام متحدہ میں علیحدہ ریاست کے قیام اور مقبوضہ علاقوں سے انخلا کے لیے اسرائیل کو بارہ ماہ کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی، سلامتی کونسل کے اجلاس میں اس قرارداد کے حق یا مخالفت میں ووٹنگ ہوئی۔

(جاری ہے)

15 ممالک نے شرکت کرنا تھی۔ تاہم 5 ممالک نے ووننگ میں حصہ نہیں لیا۔ فرانس، چین اور روس نے قرارداد کے حق میں ووٹ ڈالے جبکہ آسٹریلیااورامریکانے قرارداد کی مخالفت کی۔برطانیہ، جنوبی کوریا، نائیجیریا، لتھوینیا اور روانڈا نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔اس سے کچھ ماہ قبل بہت سے یورپی ممالک کی اسمبلیوں سے فلسطینی ریاست کے حق میں علامتی قراردادیں منظور کی جا چکی ہیں، ان ممالک میں آئرلینڈ، برطانیہ، سویڈن، اسپین، اور فرانس شامل ہیں۔واضح رہے کہ 2 سال قبل ہی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطین کوغیر رکن اورمبصر ریاست کا درجہ دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :