امریکہ نے گوانتاناموبے سے 5 قیدیوں کو رہا کرنے کے بعد قازقستان بھیج دیا

جمعرات 1 جنوری 2015 08:35

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم جنوری ۔2015ء) امریکہ نے گوانتاناموبے جیل سے پانچ قیدیوں کو رہا کرکے قازقستان بھیج دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ گوانتاناموبے سے حکومتی ٹاسک فورس نے پانچ قیدیوں کو رہا کرنے کے بعد قازقستان بھیج دیا ہے۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ کچھ وجوہات کی بناء پر رہا کئے جانے والے ان قیدیوں کو اپنے اپنے متعلقہ ممالک نہیں بھیجا جاسکتا تھا۔

رہا کئے جانے والے دو قیدیوں کا تعلق تیونس اور تین کا تعلق یمن سے ہے جنہیں انتہاء پسندوں کیساتھ تعلق کے الزام میں پاکستان سے گرفتار کیا گیا تھا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان پانچ افراد کی رہائی کے بعد گوانتاناموبے سے مجموعی طور پر رہا کئے جانے والے قیدیوں کی تعداد 127 ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :