مظفرآباد کے قریب مسافر وین دریائے جہلم میں گرنے سے 8 افراد جاں بحق

جمعرات جنوری 08:28

مظفرآباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم جنوری ۔2015ء ) راولپنڈی آنے والی مسافر بس دریائے جہلم میں گرنے سے 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ مظفرآباد سے راولپنڈی آنے والی مسافر بس اصغر آباد کے قریب تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر دریائے جہلم میں گرگئی، واقعے کے فوری بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت دریا سے مسافروں کو نکالنے کا کام شروع کردیا، دریائے سے اب تک 8 لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔

لاشوں کو قریبی سرکاری اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم اب بھی کئی لوگ لاپتہ ہیں اس لئے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

Your Thoughts and Comments