خیبر ایجنسی،تحصیل باڑہ میں پانچ سال بعد 12 جنوری سے تمام تعلیمی ادارے دوبارہ کھول دیئے جائینگے

جمعرات 1 جنوری 2015 08:28

خیبر ایجنسی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم جنوری ۔2015ء )خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں پانچ سال بعد 12 جنوری 2015ء سے تمام تر تعلیمی ادارے دوبارہ کھول دیئے جائینگے ۔

(جاری ہے)

ایجنسی ایجوکیشن آفیسر عتیق الرحمن نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ باڑہ میں امن وامان کے قیام کے بعد حکومت نے تمام تر تعلیمی ادارے دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے انہوں نے کہا کہ12جنوری سے 249بند کئے گئے سکولوں کو دوبارہ کھول دیا جائے گا جس سے ستر ہزار سے زائد طلباء و طالبات کو تعلیم حاصل کرنے کا موقع میسر آئے گا ۔

انہوں نے کہا کہ باڑہ میں عسکریت پسندوں کیخلاف آپریشن کے باعث پانچ سال سے تمام تر تعلیمی ادارے بند تھے جبکہ باڑہ میں انتہا پسندی کے باعث 105تعلیمی ادارے تباہ کئے جا چکے ہیں ہیں تعلیمی اداروں میں اساتذہ کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ۔