شنگھائی‘ سال نو کی تقریب میں بھگدڑ مچنے سے 35 افراد ہلاک، 45 زخمی ، کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک

جمعہ جنوری 09:45

شنگھائی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 جنوری۔2015ء)چین کے شہر شنگھائی میں نئے سال کی آمد کے موقع پر منعقدہ تقریب میں بھگڈر مچنے سے 35افراد ہلاک اور 45 زخمی ہوگئے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بھگدڑہوانگ پوکیچن یی اسکوائرپرہوئی۔متعدد زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے حادثے کے مقام کو خالی کرالیا ہے۔

(جاری ہے)

نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ بھگدڑ کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔

ادھرشہری حکومت کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ رات کو اس وقت پیش آیا جب عوام کی بڑی تعداد دریا کے کنارے سال 2015 کے استقبال کی تقریب میں شرکت کے لیے جمع تھی۔ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو شنگھائی جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments