تحفظ پاکستان ایکٹ کے تحت تین نئی خصوصی عدالتیں قائم،عدالتیں لاہور‘ کوئٹہ اور پشاور میں قائم کی گئی ہیں،جج مقرر

جمعہ 2 جنوری 2015 09:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 جنوری۔2015ء) تحفظ پاکستان ایکٹ کے تحت تین نئی خصوصی عدالتیں قائم کردی گئیں‘ اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن وفاقی وزارت قانون نے جاری کردیا۔

(جاری ہے)

یہ عدالتیں لاہور‘ کوئٹہ اور پشاور میں قائم کی گئی ہیں‘ جلد ہی دو اور عدالتیں اسلام آباد اور کراچی میں قائم کردی جائیں گی۔ لاہور میں مقرب خان‘ کوئٹہ میں ظفر علی خان اور پشاور میں انور خان کو خصوصی عدالت کا جج مقرر کردیا گیا ہے جو (آج) جمعہ سے خصوصی مقدمات کی سماعت شروع کردیں گے۔ یہ عدالتیں جمعرات کے روز قائم کی گئی ہیں۔