پارلیمانی رہنماوٴں کااجلاس ،شیخ رشیدایک بارپھرنظرانداز

جمعہ جنوری 09:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 جنوری۔2015ء)قومی اہمیت کے حامل امورپرکل جماعتی کانفرنس کادوسرااجلاس آج وزیراعظم ہاوٴس میں ہوگا،شیخ رشیدکوایک بارپھرنظراندازکردیاگیا،وزیراعظم کی زیرصدارت اجلا س میں پیپلزپارٹی ،تحریک انصاف ،جے یوآئی (ف)،مسلم لیگ ق ،متحدہ قومی موومنٹ اوراہم سیاسی رہنماوٴں کودعوت دی گئی ہے لیکن عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدکوایک بارپھرنظراندازکردیاگیاہے اورانہیں اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی

Your Thoughts and Comments