پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی فواد عالم،انور علی،اسد شفیق اور سرفراز احمد نے ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی ڈاکٹر سید سیف الرحمن سے ملاقات ، پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کیلیئے اپنی اور پوری کرکٹ ٹیم کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی ،19 جنوری سے شروع ہونے والی پولیو مہم میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہر رکن ہر اول دستے کا کردار ادا کرتے ہوئے سال 2015میں پاکستان کو پولیو جیسے موذی مرض سے پاک کرنے میں اپنی ہر ممکن کوششں کرے گا ، کرکٹ سٹارز

جمعہ 2 جنوری 2015 09:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 جنوری۔2015ء)یکم جنوری وزیراعظم پاکستان کی جانب پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیئے جارہئے ہیں اسی سلسلے میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی فواد عالم،انور علی،اسد شفیق اور سرفراز احمد نے ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی ڈاکٹر سید سیف الرحمن سے ان کے دفتر میں ملاقات کرکے پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کیلیئے اپنی اور پوری کرکٹ ٹیم کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے کرکٹ ٹیم کے ارکان کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا سا ل 2014ء میں پاکستان بھر سے 295پولیو کے کیس رپورٹ ہوئے جس میں سب سے زیادہ کیس فاٹا میں 176جبکہ خیبر پختونخواہ میں65 سندھ میں 29 پنجاب میں 3اور بلوچستان میں 22 کیس سامنے آئے کراچی میں سال2014 میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 24ہے جو کہ ہم سب کیلیئے لمحہء فکریہ ہے کیونکہ دنیا بھر سے پولیو کا مرض تقریباختم ہوتا جارہا ہے مگر ہم اب تک پاکستان سے اس مرض کومکمل ختم کرنے میں ناکام رہئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے ارکان فواد عالم،انور علی،اسد شفیق اور سرفراز احمد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ 19 جنوری سے شروع ہونے والی پولیو مہم میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہر رکن ہر اول دستے کا کردار ادا کرتے ہوئے سال 2015میں پاکستان کو پولیو جیسے موذی مرض سے پاک کرنے میں اپنی ہر ممکن کوششں کرے گا اور ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے جس طرح ضلع وسطی سے پولیو کے خاتمے کے لیئے کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں وہ قابل ستائش ہیں اور آج ہمارا یہاں آنا اور اس مہم میں شامل ہونے میں بھی ڈپٹی کمشنر کا ایک بڑا رول ہے۔

نئے سال کے آغاز کے موقع پر ہم پوری پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب عزم کرتے ہیں کہ سال 2015کو پاکستا ن سے پولیو کے خاتمے کے سال طور پر منائیں گے پاکستان کے ہر باشعور شہری اور ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کا فرض ہے کہ اپنے گھر ،گلی،محلے اوراپنے اردگرد موجود افراد کو اس بیماری کے نقصانات سے آگاہ کریں کہ اپنی آنے والی نسلوں کو معذوری بچانے کے لیئے ہر مہم کے دوران اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاوً کے دو قطرے ضرور پلائیں۔

بعد ازاں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ارکان فواد عالم،انور علی،اسد شفیق اور سرفراز احمد نے ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی ڈاکٹر سید سیف الرحمن کے ہمراہ بچوں کو پولیو سے بچاوً کے قطرے پلاکر مہم کا علامتی آغاز کیا اس موقع پر ضلع وسطی کے تمام اسسٹنٹ کمشنر،تمام ٹاوًن ہیلتھ آفیسر اور دیگر ارکان بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :