15 روز میں پی پی 160کی دوبارہ گنتی کی رپورٹ پیش کی جائے ،الیکشن ٹربیونل کا حکم

ہفتہ 3 جنوری 2015 10:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 جنوری۔2015ء) الیکشن ٹربیونل نے مسلم لیگ (ن) کے ہارنے والے امیدوار سرفراز بھٹی کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 160کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیتے ہوئے 15دنوں میں تحریری رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

ہاد رہے کہ اس حلقے سے تحریک انصاف کی نگہت انتصار کامیاب قرارپائی تھیں جسے مسلم لیگ (ن) کے سرفراز بھٹی نے چیلنج کیااور استدعا کی کہ دھاندلی کے نتیجے میں نگہت انتصار کامیاب ہوئی ہیں لہٰذا الیکشن نتائج کالعدم قراردیتے ہوئے اْنہیں نااہل قراردیاجائے۔الیکشن ٹربیونل کے جج کاظم ملک نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیدیا۔

متعلقہ عنوان :