اسلام آباد، آل پارٹیز کانفرنس کی تمام جماعتوں نے ایم کیو ایم کی تجاویز کو تسلیم کیا ،آصف علی زرداری نے بھی اے پی سی کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا

ہفتہ 3 جنوری 2015 10:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 جنوری۔2015ء) آل پارٹیز کانفرنس کی تمام جماعتوں نے ایم کیو ایم کی تجاویز کو تسلیم کیا اور پیپلز پارٹی کے سربراہ آصف علی زرداری نے بھی اے پی سی کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیاہے یہ بات ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے وزیر اعظم ہاؤس کے باہر صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیاانہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم کے قانونی ماہرین نے تما م سیاسی جماعتوں کو خصوصی عدالتوں کے قیام پر متفق کیا اور اس موقع پر پیپلز پارٹی کے چیرمین آصف علی زرداری بھی سیاسی جماعتوں کو اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے سرگرم رہے