گھوٹکی ،12 سالہ لڑکی کی 40 سالہ شخص سے شادی کی کوشش ناکام، دولہا فرار

ہفتہ جنوری 10:00

گھوٹکی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 جنوری۔2015ء )گھوٹکی میں پولیس نے12 سال کی لڑکی کی 40 سالہ شخص سے شادی کی کوشش لوگوں نے ناکام بنادی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گھوٹکی کے نواحی گاوٴں صدیق شر میں نعمت اللہ دولت کی ہوس میں اندھا ہوگیا اور 2 لاکھ روپے کی خاطر اپنی 12 سالہ بیٹی کی شادی 40 سالہ شخص سے طے کردی، مگر علاقے والوں نے پولیس کو اطلاع دے دی۔

(جاری ہے)

پولیس نے نگہت کو اپنی تحویل میں لے لیا اور لڑکی کے نانا کو گرفتار کرلیا جبکہ دولہا اور لڑکی کا باپ موقع سے فرار ہوگیا۔

Your Thoughts and Comments