نیلم جہلم پراجیکٹ پر کام 2016ء تک مکمل کرلیا جائیگا، عابد شیر علی،نیلم جہلم پروجیکٹ مکمل ہونے پر لوڈ شیڈنگ پچاس فیصد تک کم ہوجائیگی،ملکی تاریخ میں پہلی بار تمام عسکری اور سیاسی قوتیں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھی ہوگئی ہیں،صحافیوں سے گفتگو

ہفتہ 3 جنوری 2015 10:03

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 جنوری۔2015ء ) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عسکری قیادت کے ساتھ مل کر ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کررہے ہیں ، ملکی تاریخ میں پہلی بار تمام عسکری اور سیاسی قوتیں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھی ہوگئی ہیں ، نیلم جہلم پراجیکٹ پر کام 2016ء تک مکمل کرلیا جائیگا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عسکری قیادت کے ساتھ مل کر ملک میں دہشتگردی کا ناسور ختم کررہے ہیں ۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار تمام طاقتیں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھی ہوکر دہشتگردی کیخلاف لڑ رہی ہیں ۔ عسکری اور سیاسی قوتیں دہشتگردی کیخلاف ایک موقف اختیار کئے ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف قوانین بنائے جارہے ہیں فوجی اور خصوصی عدالتیں بھی انہیں قوانین کا حصہ ہیں ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نیلم جہلم پروجیکٹ پر کام بند نہیں ہے حادثے کی وجہ سے کام میں خلل پیدا ہوا تھا جس کو دوبارہ بحال کردیا گیا ہے ۔ نیلم جہلم پروجیکٹ 2016ء تک مکمل کرلیا جائیگا اس سلسلے میں ڈائریکٹر نیلم جہلم پروجیکٹ محمد زبیر تمام قائمہ کمیٹیوں ، وزارت پانی و بجلی اور دیگر اداروں کو کام کی کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کررہے ہیں اور گہری دلچسپی لے رہے ہیں جس کی وجہ سے کام کا سلسلہ تیزی سے آگے کی جانب بڑھ رہا ہے 2015ء تک مکمل ہوجائیگا نیلم جہلم پروجیکٹ مکمل ہونے پر لوڈ شیڈنگ پچاس فیصد تک کم ہوجائے گی ۔

متعلقہ عنوان :