نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد شروع کردیاگیا، چوہدری نثار،دہشتگردوں ان کی مالی معاونت کرنے والوں اور ملک کے خلاف بندوق اٹھانے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز،اب پاکستان کے گلی کوچوں میں عوام کو بھی دہشتگردوں کے خلاف شعور دینا ہوگا، ملک سے انتہا پسندی، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سیاسی عسکری قیادت متفق ہیں، تمام دہشتگردانہ کارروائیوں کے بارے میں انٹیلی جنس اطلاعات پہلے فراہم کی جاتی رہی ہیں،وزیر داخلہ
اتوار 4 جنوری 2015 10:42
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 جنوری۔2015ء)وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد شروع کردیاگیا،دہشتگردوں ان کی مالی معاونت کرنے والوں اور ملک کے خلاف بندوق اٹھانے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز،افغان مہاجرین کی رجسٹریشن اور مرحلہ وار واپسی شروع،میڈیا دہشتگردوں کے بیانات شائع نہ کرے،فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پر دہشتگردوں کو سپورٹ کرنے والوں کیخلاف کارروائی اور ایسی تمام سائٹس بند کرنے پر عملدرآمد شروع کردیا گیا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا،انہوں نے کہا کہ ملک سے انتہا پسندی،عسکریت پسندی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں اور عسکری قیادت متفق ہیں،اب پاکستان کے گلی کوچوں میں عوام کو بھی دہشتگردوں کے خلاف شعور دینا ہوگا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ملٹری کورٹس کسی بھی سیاستدان،مدرسے،تاجر،صحافی اور عام شہری کے خلاف استعمال نہیں ہونگے،ہمارا عدالتی سسٹم بے حد مضبوط ہے اور ہمیں اس پر مکمل اعتماد ہے،ملٹری کورٹس کا مطلب ان عدالتوں پر عدم اعتماد نہیں ہے،عام عدالتیں بھی معمول کے مطابق کام کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ خصوصی عدالتوں کا مطلب یہ نہیں کہ جو بھی ان عدالتوں میں جائے اسے سرا ملے گی،بہت سے بے گناہ افراد بھی ہوں گے اگر کسی کے خلاف کچھ ثابت نہ ہو تو اس کے خلاف کارروائی نہیں کی جائے گی،میڈیا عوام کی یہ غلط فہمی دور کرے کہ ملٹری کورٹس سے ہر ایک کو سزا یا پھانسی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ یہ ملٹری کورٹس ہیں کوئی کینگرو کورٹس نہیں یہ بھی ایک قانون کے تحت کام کرتے ہیں اور ہر ایک کو صفائی کا پورا موقع ملے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ قانون پاکستان کے عام شہریوں کے خلاف نہیں بلکہ ان دہشتگردوں کے خلاف ہے جو مسجدوں،سکولوں،بازاروں کو نشانہ بناتے ہیں اور ہمارے فوجیوں اور سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ بربریت کا مظاہرہ کرتے ہیں،خصوصی عدالتوں میں صرف ان کیخلاف مقدمہ چلے گا جو کسی آئین وقانون کے تابع نہیں ہوتے،جن کا کوئی مذہب نہیں ہے،جب وہ پکڑے جائیں تو وکیلوں اور ججز کو دھمکیاں دیتے ہیں،ایسے افراد کو جہاں بھی پکڑا جائے گا انہیں ملٹری کورٹس میں پیش کیا جائے گا۔چوہدری نثار نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت جو حالات ہیں اس میں خصوصی عدالتوں کا قیام ناگزیر تھا،اس وقت پوری قوم حالت جنگ میں ہے اورجنگی حالات میں اس طرح کے اقدامات کئے جاتے ہیں،9/11کے بعد امریکہ کی سپریم کورٹ کی باقاعدہ منظوری کے ساتھ ملٹری ٹریبونل بنے تھے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پر تمام سیاسی جماعتوں نے اتفاق کیا ہے جس کے تحت اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے،جس کے تحت وفاق اور صوبوں میں کالعدم تحریک طالبان اور ان کی معاونت کرنے والے ان پر سرمایہ لگانے والے منصوبہ سازوں اور منصوبوں میں حصہ لینے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیاگیا ہے،تمام انٹیلی جنس اداروں نے اپنے اپنے علاقوں میں ایسے عناصر کے خلاف کارروائیاں شروع کردی ہیں جس کے تحت گزشتہ چند دنوں میں 400سے زائد انٹیلی جنس آپریشنز میں100دہشتگرد مارے جاچکے ہیں جبکہ250سے زائد کو گرفتار کیا گیا ہے،بعض مخصوص مدارس جن کے بارے میں مصدقہ اطلاعات ہیں کہ وہ دہشتگردی کی کارروائیوں میں کسی نہ کسی طورپر ملوث ہیں ان کے خلاف دینی مدارس کے رہنماؤں اور علمائے کرام اور دینی جماعتوں کو مکمل اعتماد میں لیکر کارروائی کریں گے اور اس سلسلے میں جلد ہی اے پی سی کی متعلقہ کمیٹی مدارس کے علمائے کرام سے بات چیت کرے گی،صرف ان مدارس کے خلاف کارروائی ہوگی،جن کے بارے میں ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں یہ صرف گنے چنے مدارس ہیں،دیگر تمام مدارس ہمارے لئے محترم ہیں اور وہ اسلام کی اشاعت وترویج میں مصروف ہیں،ان کا معاشرے میں اہم کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ نفرت انگیز تقاریر لاؤڈسپیکر کا غلط استعمال،مذہبی منافرت پھیلانے،لاؤڈ سپیکر کو دشمنی اور دہشتگرد کارروائیوں کیلئے استعمال کرنے کی مکمل ممانعت ہوگی اور اس کے ذمہ داروں کے خلاف سخت ترین کارروائی ہوگی۔چوہدری نثار کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردی کی کارروائیوں کو شہرت دینے والے میڈیا کے خلاف بھی کارروائی ہوگی اور دہشتگردوں کے پیغامات اور بیانات نشر کرنے پر پابندی ہوگی،دہشتگردوں کی کسی بھی دھمکی کو میڈیا نشر نہ کرے،اس سلسلے میں ایک قانون تیاری کے مراحل میں ہے جو جلد ہی سامنے آجائے گا۔انہوں نے کہا کہ برادر اسلامی ممالک سے مختلف ذرائع سے آنے والی رقومات کی مکمل چھان بین کی جائے گیٍ کیونکہ ان میں اکثر رقومات غلط فہمی یا ناقص معلومات کی بنا پر دہشتگردی میں استعمال ہورہی تھی ہم نے تمام دوست ممالک کو اس سلسلے میں آگاہ کردیا ہے کہ عطیات یا دیگر مدوں میں بھیجنے والی رقومات حکومتی چینل نے ذریعے بھجوائیں تاکہ اس کا حساب کیا جاسکے اسی طرح عوام بھی ایسے اداروں کو مالی امداد دینے سے اجتناب کریں اور پہلے ان کے متعلق چھان بین کریں،صرف رجسٹرڈ اداروں کو عطیات دیا کریں۔مذہبی اور تعصب کی بنیاد پر کسی کو نشانہ بنانے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا،کالعدم تنظیموں یا نام بدل کر کام کرنے یا خاموشی کے ساتھ کام کرنے والی تنظیموں کے خلاف بھی کارروائی کا آغاز ان کے فنڈز منجمد اور ان کے خلاف فوری کارروائی شروع کردی گئی اور اگر اس کے باوجود ان اداروں نے اپنا کام بند نہ کیا توان کے کیسز بھی ملٹری کورٹس میں لے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں موجود تمام افغان مہاجرین کی دوبارہ رجسٹریشن کی جائیگی اور پہلے مرحلے پر انہیں واپس کیمپوں میں منتقل جبکہ اس کے بعد واپس بھیجا جائے گا۔سوشل میڈیا کے غلط استعمال کو روکنے کیلئے بھی اقدامات شروع کردئیے گئے ہیں اور ایسے تمام سائٹس بلاک کردی جائیں گی جو دہشتگرد استعمال کر رہے ہیں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ملک میں ہونے والی تمام دہشتگردانہ کارروائیوں کے بارے میں انٹیلی جنس اطلاعات پہلے فراہم کی جاتی رہی ہیں اور ایسے واقعات میں انٹیلی جنس کی غفلت قرار دینا کسی طورپر درست نہیں۔پنجاب ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ کراچی میں ہونے والے واہگہ بارڈر ،ڈی آئی خان جیل توڑنے جیسے تمام واقعات کی درجنوں مرتبہ صوبوں کے متعلقہ اداروں کو آگاہ کیا جاتا رہا ہے،آرمی پبلک سکول پشاور واقعے سے قبل پیشگی اطلاعات میں یہ بتایا گیا کہ آرمی پبلک سکول پر دہشتگردی کی جائے گی مگر ان پر کوئی توجہ نہیں دی جاتی اور اس بارے میں سینیٹ اور دیگر مقامات پر تقریروں میں وزارت داخلہ کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔وفاق صرف معلومات فراہم کرنے کی حد تک ذمہ دار ہے اور اگر صوبے ہم سے فوج یا سول فورسز طلب کرے تو ہم ان کو دیتے ہیں،میں نے گزشتہ ڈیڑھ سالوں سے ایسے الزامات کا جواب نہیں دیا مگر آئندہ اگر وزارت داخلہ پر الزام لگایا گیا تو میں اس کا بھرپور جواب دوں گا،دہشتگردی کو سیاست کی نظر نہیں کرنے چاہئے دہشتگردی میں بنیادی کردار صوبوں کا ہے اس سلسلے میں کمیٹیاں بنائی گئی ہیں مگر صوبے ان کے اجلاس نہیں بلاتے ہیں جب تک دہشتگردی کے خلاف قومی کوششیں نہیں ہوں گی اس وقت تک نتائج حاصل ہوسکتےمزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
اتوار 4 جنوری 2015 کی مزید خبریں
-
محمد حفیظ باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ میں ناکام ہوگئے
-
”جشن آمد رسول اللہ ہی اللہ“،ملک بھرمیں عید میلاد النبی آج انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ منایا جائے گا ، تیاریاں جوش وخروش سے جاری، جشن میلادالنبی کے جلوس ملک کے طول و عرض میں نکالے جائیں گے مساجد،گھروں،گلی ... مزید
-
اتحاد و اتفاق ہ برداشت و رواداری سے انتہاپسندانہ سوچ کا مقابلہ کر سکتے ہیں، ہمارے تمام مسائل کی ایک وجہ تعلیمات نبوی سے پہلو تہی اور احکامات کی من مانی تشریح ہے ،صدر وزیر اعظم، آج بھی اپنی زندگیاں ... مزید
-
وزیراعلیٰ اور گورنر پنجاب کی ملاقات، قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد پر اتفاق، اے پی سی کے جرأتمندانہ فیصلے دہشت گردی کیخلاف جنگ کے حوالے سے تاریخی سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں،شہباز شریف، نیشنل ایکشن ... مزید
-
مہمند ایجنسی، کان بیٹھنے سے 17 مزدور 2 گاڑیوں سمیت ملبے تلے دب گئے، حادثہ تحصیل صافی خانقاہ ماربل پہاڑی میں پیش آیا ، امدادی سرگرمیاں جاری ،10 لاشیں برآمد
-
آئندہ24 گھنٹوں میں پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند بڑھنے گی ،محکمہ موسمیات
-
فوجی عدالتوں میں سانحہ پشاور جیسے واقعے کے دہشتگردوں پر فوکس ہوگا،اعتزاز احسن،تحفظات اپنی جگہ آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دوں گا ،عدالتوں کے قیام کا فیصلہ فوج کا نہیں نوازشریف اور چوہدری نثار کا ... مزید
-
ساہیوال، ماں سے جھگڑنے پر بیٹے نے سوتیلی ماں کو گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا
-
فیصل آباد،ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ہیلتھ کے اہلکاروں کی ملی بھگت سے مضر صحت،غیر معیاری اور ناقص کے ساتھ گدھوں کا گوشت بھی فروخت ہونے کا انکشاف
-
عمرا ن خان کا استعفے واپس لینے سے انکار، حکومت ایک بار پھراپنے موقف سے انحراف کررہی ہے، چیئرمین تحریک انصاف
-
خصوصی عدالتیں دہشت گردی کے خاتمے میں معاؤن ثابت ہونگی ، عابد شیر علی ، حکومت نے دہشت گردی کے خلاف تاریخ ساز فیصلے کئے ہیں ، جے یو آئی ف حلیف جماعت ہے، اسے کسی طرح پر تحفظات ہیں تو دور کرنیکی کوشش کریں ... مزید
-
فوجی عدالتوں کا فیصلہ تسلیم نہیں کرتے تو ایک اور دہشت گردی کا سامنا کرناپڑتا،رحمان ملک، دہشت گردوں نے اپنی حکمت عملی بدل دی ہے، اس لئے پیپلز پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ آئین میں ترمیم ہونی چاہیے، ایم ... مزید
-
سوات مینگورہ اور گرد نواح میں زلزلے کے جھٹکے
-
ضلعی انتظامیہ نے ”لاہور کو مکمل پولیو فری“ قرار دیدیا
-
چنیوٹ، وادی عزیز شریف میں63 سوپونڈکا میلاد کیک تیار،دیکھنے والوں کا تانتا بندھ گیا، سجادہ نشین حضرت خواجہ محبوب الٰہی کیک کاٹ کر تقریبات کا آغاز کریں گے،128من دودھ کی سبیل اور عالمی میلاد کانفرنس ... مزید
-
صوبہ بھر میں خانہ بدوش خاندانوں کی رجسٹریشن مکمل ،ضلعی انتظامیہ نے حکومت پنجاب کویو نین کونسل سطح پررہائش پذیر پذیر خاندانوں کی فہرستیں فراہم کر دیں
-
عید میلادالنبی کے موقع پر لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی ، پنجاب حکومت کا اعلان، فرزندان توحید پرسکون اور خوشگوار ماحول میں اپنی مذہبی عبادات ، رسومات وغیرہ سرانجام دے سکیں
-
ملتان: میپکو نے گھریلو صارف کو 20 کروڑ کا بجلی کا بل بھیج دیا ، صرف 94 یونٹ استعمال کئے ہیں اور بجلی کا بل کروڑوں میں بھیجا گیا ہے،صارف محمدمسرور
-
خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خیبرپختونخوا لیڈیز پولیس کی وردی تبدیل کر دی
-
پی آئی اے کا ایک اور کارنامہ،پرواز پی کے 350 مسافروں کو لئے بغیر کراچی سے پشاور روانہ، مسافروں کا شدید احتجاج
-
افغانستان : طالبان کے حملے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد ہلاک ، متعدد زخمی
-
بدعنوانی کے الزامات،چینی نائب وزیرخارجہ کو فارغ کر دیا گیا
-
اوباما کی بھارت آمد سے قبل دہشت گردانہ حملوں کا خدشہ ،سرحد پار سے 40 تا 45 دہشت گردوں کا گروپ بھارت میں داخلے کا منتظر ہے‘ بھارتی خفیہ اداروں کا دعویٰ
-
القاعدہ رہنما ابو انس الیبی امریکا میں عدالتی کارروائی شروع ہونے سے چند دن قبل وفات پا گیا
-
فلسطینی کسانوں کے زیتون باغات کو یہودیوں کی طرف سے تباہ کرنے تحقیقات کیلئے پہنچنے والی امریکی سفارت کاروں کی ٹیم پر یہودی آبادکاروں کا پتھراؤ
-
گیمبیا ، ناکا م بغاوت کے تناظر میں درجنوں فوجی اہلکار اور شہری گرفتار ، دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد
-
بان کی مون نے رفیق حریری قتل کیس میں خصوصی ٹریبونل میں مزید تین سال توسیع کی منظوری دیدی
-
صومالیہ، شباب باغیوں کی جانب سے کار بم دھماکہ،فائرنگ،6فوجی ،ایک شہری ہلاک ،جھڑپ میں تین باغی بھی ہلاک ہوگئے
-
آئین میں 21 ویں ترمیم اور پاکستان آرمی ایکٹ 1952ء میں ترمیم کے بل قومی اسمبلی میں پیش کردئیے گئے، پیر کو منظور کرائے جانے کا امکان،بل کے تحت دہشت گردوں کے مقدمات کی سماعت کے لئے فوجی افسران کی سربراہی ... مزید
-
نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد شروع کردیاگیا، چوہدری نثار،دہشتگردوں ان کی مالی معاونت کرنے والوں اور ملک کے خلاف بندوق اٹھانے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز،اب پاکستان کے گلی کوچوں میں عوام کو بھی ... مزید
-
دہشتگردی کیخلاف جنگ جیتنے کے لئے پوری قوم کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ‘ آرمی چیف ،انتہا پسندی اور دہشتگردی کو ہر قیمت پر جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، ناکامی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،تمام انٹیلی جنس اور ... مزید
-
بھارتی سیکورٹی فورسزکی شکر گڑھ سیکٹر پربلا اشتعال فائرنگ، گولہ باری، 13سالہ لڑکی شہید، 8سالہ بچہ زخمی،چناب رینجرز کی جانب سے بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب ، بھارتی وزیر خارجہ کو احتجاجی مراسلہ ارسال ... مزید
-
شکرگڑھ میں پنجاب رینجرز کے اہلکاروں پر فائرنگ سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، بھارت ،بھارت لائن آف کنٹرول پر میکنزم پر عمل کرتا ہے،پاکستان بھی ایسا کرے، سشما سوراج نے سرتاج عزیز کے خط کا جواب دے دیا
-
آپریشن خیبرون ،سیکورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں خودکش بمبار سمیت31دہشتگرد ہلاک،کارروائی میں دہشتگردوں کے4ٹھکانے بھی تباہ کردئیے گئے،آئی ایس پی آر
-
کراچی،جیل حکام کا صولت مرزا سمیت 8مجرموں کی سزائے موت پر عمل درآمد کیلئے مراسلہ ارسال ،7مجرموں کی سزائے موت پر عمل درآمد کیلئے عدالت نے دستخط کر دئیے ،سزاوں پر عمل درآمد ملک کی مختلف جیلوں میں 13سے15جنوری ... مزید
-
پاکستان میں4مہینے میں تبدیلی آئی ہے، عمران خان،دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے کیلئے پہلی دفعہ سیاسی قیادت متحد ہوئی،جج کے نتیجے سے قبل نتیجہ بتاتا بھی میچ فکسنگ ہے،ایتھروائرائیرپورٹ پر گفتگو
-
فوجی عدالتوں کے بننے سے دہشتگردی کے خاتمہ میں مدد ملے گی،اے پی ایم ایل، متحدہ مسلم لیگ کیلئے کوششیں جاری ہیں جس میں تمام چھوٹی مسلم لیگی جماعتیں شامل ہوں گی ، پرویز مشرف فوج کی مدد سے سیاست نہیں کریں ... مزید
-
خصوصی فوجی عدالتوں کو مذہب اور فرقہ کا نام استعمال کرتے ہوئے ہتھیاراٹھانے، بغاوت،مسلح افواج یا قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں،اغوا برائے تاوان،فوجی و سول تنصیبات اور مذہبی اقلیتوں پر حملوں ... مزید
-
بھارت امن کی زبان نہیں سمجھتا تو اسے بھارتی زبان میں سمجھانا پڑے گا‘ خواجہ آصف،مودی کا ما ضی بھی شدت پسندانہ رہا ہے بھاری جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں ‘ میڈیا سے گفتگو
-
ضرب عضب اب صرف فوجی نہیں قومی آپریشن بن گیا ہے، عاصم سلیم باجوہ ، سانحہ پشاور کے بعد فوجی کارروائی کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے، چار ہزار افراد گرفتار ہوئے ہیں، فوجی کارروائی نے شدت پسندوں کو ... مزید
-
افغان شہر ہرات میں پاکستانی قونصل خانے پر دستی بم سے حملہ ،کسی نقصان کی اطلاع نہیں
-
این اے122،دوبارہ گنتی سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگیا،عمران خان،ہمارا موقف سچ ثابت ہوا ،بڑے پیمانے پر دھاندلی ثابت ہوگئی،30 ہزار سے زائد ووٹ بوگس نکلے،فارم14 اور15 کا ریکارڈ موجود ہی نہیں تھا،بیگز ... مزید
-
پاکستان کیساتھ تعلقات کی بہتری کے خواہاں ہیں‘ بھار ت،ہمسایہ ملک ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزیاں روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے‘ وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ
-
آر پار تجارت کرنیوالے تاجروں کی رجسٹریشن میں 15 جنوری تک توسیع ، دی گئی تاریخ تک رجسٹریشن نہ کرانیوالے تاجر سرینگر،مظفرآباد اور تیتری نوٹ چکندا باغ کی تجارت میں حصہ نہیں لے سکیں گے،بریگیڈئر (ر)امتیاز ... مزید
-
آئین میں مجوزہ 21ویں ترمیم دو سال کیلئے ہے جس کے بعد یہ آئین سے منہاء ہوجائیگی،مذہب اور فرقہ کے نام پر کام کرنے والے دہشت گردوں اور تنظیموں کے خلاف کارروائی موجودہ غیرمعمولی حالات کا تقاضہ ہے، قوم ... مزید
-
مبینہ پاکستانی دہشت گردوں کی کشتی کی تباہی کا بھارتی ڈرامہ بے نقاب، جس کشتی کو تباہ کیا گیا وہ شراب و ڈیزل کے اسمگلروں کی تھی،بھارتی میڈیا نے بھانڈا پھوڑ دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.