آر پار تجارت کرنیوالے تاجروں کی رجسٹریشن میں 15 جنوری تک توسیع ، دی گئی تاریخ تک رجسٹریشن نہ کرانیوالے تاجر سرینگر،مظفرآباد اور تیتری نوٹ چکندا باغ کی تجارت میں حصہ نہیں لے سکیں گے،بریگیڈئر (ر)امتیاز وائیں

اتوار 4 جنوری 2015 10:54

چناری(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 جنوری۔2015ء)ڈائریکٹر جنرل ٹریول اینڈ ٹریڈ اتھارٹی آزاد کشمیر برگیڈئیر (ر) امتیاز وائیں نے آر پار کے درمیان تجارت کرنے والے تاجروں کی رجسٹریشن میں 15 جنوری تک توسیع کر دی ہے،دی گئی تاریخ تک رجسٹریشن نہ کرنے والے تاجر سرینگر،مظفرآباد اور تیتری نوٹ چکندا باغ دو طرفہ تجارت میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی ٹا ٹا آزاد کشمیر بر گیڈئیر (ر) امتیاز وائیں کی جانب سے ٹا ٹا کے مرکزی دفتر مظفرآباد ٹریڈ سینٹروں چکوٹھی اور تیتری نوٹ میں اویزاں کیے گے نوٹس میں آر پار تجارت کرنے والے تاجروں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ پندرہ جنوری تک مکمل کوائف کے ساتھ رجسٹریشن کا عمل مکمل کریں پندرہ جنوری کے بعد نئی رجسٹریشن کو بند کر دیا جائے گا پھر کوئی تاجر نا تو رجسٹریشن کروا سکے گا اور نہ ہی دو طرفہ تجارت میں حصہ لینے کا اہل ہو گا ٹریول اینڈ ٹریڈ آزاد کشمیر کی جانب سے 500 روپے کے عوض جاری کیے گے چار صفحات کے فارم میں تاجروں سے گزشتہ 6 ماہ کی بینک سٹیٹمنٹ اور موجودہ پندرہ لاکھ کا بیلنس این۔

(جاری ہے)

ٹی۔این نمبر ،ریاستی ڈومیسائل ،قومی شناختی کارڈ ،تین عدد تصاویر،لینڈ لائن فون نمبراور اپنا ذاتی دفتر ہونے کی شرط بھی رکھی گئی ہے ان کوائف پر پورا نہ اترنے والے تاجر ریاست جموں و کشمیر کے آر پار تجارت کرنے کے اہل نہیں ہوں گے

متعلقہ عنوان :