بدعنوانی کے الزامات،چینی نائب وزیرخارجہ کو فارغ کر دیا گیا

اتوار 4 جنوری 2015 10:33

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 جنوری۔2015ء)چین کے نائب وزیر خارجہ جانگ کن چینگ کو بدعنوانی کے الزامات کے تحت عہدے سے سبکدوش کر دیا گیا ہے۔ الجزیرہ ٹی وی کے مطابق عوامی جمہوریہ چین میں پہلی مرتبہ وزارت خارجہ کے کسی اعلیٰ عہدیدارکو بدعنوانی کے الزامات کے تحت اس کے عہدے سے سبکدوش کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جانگ کن چینگ عہدے کے لحاظ سے نائب وزیر خارجہ تھے۔ وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق جانگ کن چینگ ایسے امورکے مرتکب ہوئے ہیں جو قابل مواخذہ ہیں۔ چین میں سرکاری طور پر بدعنوانی کی جگہ یہی لفظ استعمال کیا جاتا ہے۔ چینی صدر شی جن پنگ نے ہر سطح پر کرپشن کے خلاف جنگ کواپنی ترجیحات میں شامل کر رکھا ہے۔