بان کی مون نے رفیق حریری قتل کیس میں خصوصی ٹریبونل میں مزید تین سال توسیع کی منظوری دیدی

اتوار 4 جنوری 2015 10:39

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 جنوری۔2015ء)اقوام متحدہ کے سربراہ بان کی مون لبنان کے لئے ایک خصوصی ٹریبونل کو 2005ء میں سابق لبنانی وزیراعظم رفیق الحریری کے قتل کے ذمہ داروں کیخلاف مقدمہ چلانے کے لئے مزید تین سال دینے کی منظوری دینے جارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کی طرف سے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹریبونل ،جس کا قیام 2009ء میں عمل میں لایا گیا، مارچ2018ء تک اپنا کام جاری رکھے گا ، چار حزب اللہ ارکان کے خلاف ایک سال قبل ٹریبونل کے سامنے ان کی عدم موجود گی میں مقدمہ چلایا گیا جو کہ 2005ء میں کار بم دھماکے میں ارب پتی حریری اور خود کش حملہ آور سمیت 22دیگر افراد کی ہلاکت سے متعلق ہے ۔

ایک پانچواں مشتبہ شخص بھی مبینہ طور پر بھی حزب اللہ کا رکن بتایا جاتا ہے جسے جرم میں ملوث کیا گیا ہے ۔بان نے دی ہیگ میں قائم ٹریبونل کے کام کے لئے اقوام متحدہ کی حمایت کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :