مہمند ایجنسی، کان بیٹھنے سے 17 مزدور 2 گاڑیوں سمیت ملبے تلے دب گئے، حادثہ تحصیل صافی خانقاہ ماربل پہاڑی میں پیش آیا ، امدادی سرگرمیاں جاری ،10 لاشیں برآمد

اتوار 4 جنوری 2015 10:01

مہمند ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 جنوری۔2015ء ) مہمند ایجنسی، تحصیل صافی خانقاہ ماربل پہاڑی میں کان بیٹھنے سے 17 مزدور و ڈرائیورز 2 گاڑیوں سمیت ملبے تلے دب گئے۔ ملبہ ہٹانے کا کام جاری۔ شام تک 10 مزدوروں کی لاشیں کی تصدیق۔ پولیٹیکل انتظامیہ، اے این پی مہمند ایجنسی کی طرف سے گہرے دکھ کا اظہار ، مالی معاوضہ دینے کا مطالبہ۔ اچانک واقعہ پر ایجنسی میں سوگ کا سماء۔

مہمند ایجنسی کے تحصیل صافی کے علاقہ زیارت ماربل پہاڑی سے پیوست خانقاہ ماربل پہاڑ کے ایک کان ہفتہ کے روز عصر کے وقت پتھر لوڈ نگ کے دوران کان کا ایک بڑا اوپری حصہ اچانک بیٹھ گیا۔ جس کے ملبے تلے تقریباً 17 مزدور ، ڈرائیورز اوردو عدد مال بردار ٹرکوں سمیت پوری طرح دب گئے۔ تحصیل صافی کے پولیٹیکل تحصیلدار معراج خان نے واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ واقعہ خانقاہ میاں گان کے ماربل کان میں پیش آیا ہے۔

(جاری ہے)

واقعہ کی فورکے فوری بعد ملبہ ہٹانے کا کام مقامی افراد اور ماربل مائنز کے مشینری کے ذریعے شروع کر دی گئی ہے۔ معراج خان نے واقعہ میں 10 افراد صدیق اللہ ولد امیر زادہ، وحید گل ولد اول دین، شاکر ولد حبیب اللہ، محمد ولی ولد عمردین، شیرزمان ولد تورک، حضرت سید ولد اول دین، نصیب گل ولد شاد محمد سکنہ قلعہ گئی کٹہ سر اور ڈرئیورز و کنڈیکٹرز ظہور ولد نورزمین، طیب ولد بلال اور ابرار خان سکنہ سلطان خیل باروخیل تحصیل حلیمزئی کی ملبہ میں دبنے اور جاں بحق ہونے کی تصدیق کی جس میں سے اب تک پانچ لاشوں کو نکالی گئی ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق ماربل کان میں 17 افراد ملبے میں پوری طرح دب گئے ہیں۔ جس میں کسی کی زندہ بچ جانے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔ علاوہ ایں عوامی نیشنل پارٹی مہمند ایجنسی کے صدر نثار مومند نے واقعہ پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے جاں بحق مزدور کار افراد کیلئے معاوضہ دینے اور ماربل صنعت میں حفاظتی اقدامات کے لئے طریقہ کار بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایجنسی میں اچانک واقعہ پیش آنے پر سوگ کا سماء رہا۔

متعلقہ عنوان :