گیند اب بھارت کے کورٹ میں ہے ،مذاکرات سے ہی مسائل حل ہوسکتے ہیں ،سرتاج عزیز

منگل 6 جنوری 2015 09:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن ۔6 جنوری۔2015ء)مشیرخارجہ سرتاج عزیزنے کہاہے کہ بھارت اورمقبوضہ کشمیرمیں انتخابات کے بعدسرحدپرکشیدگی بڑھ گئی ہے ،بھارتی وزیرخارجہ نے بھی خط لکھاہے ،گیند اب بھارت کے کورٹ میں ہے ،مذاکرات سے ہی مسائل حل ہوسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بدقسمتی یہ ہے کہ 2014ء میں پاکستان نے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف موٴثرکارروائی کی بھارت کواس کاخیرمقدم کرناچاہئے تھابلکہ بھارت نے ایل اوسی اورورکنگ باوٴنڈری پرفائرنگ کردی ۔

ورکنگ باوٴنڈری سے ہم اپنی فوج کوشمالی وزیرستان بھیجاتھااورانہوں نے کہاکہ تو قع تھی کہ مقبوضہ کشمیرکے انتخابات میں تیزی آئے گی بھارتی وزیرخارجہ نے میرے خط کے جواب میں لکھاہے کہ ہم مذاکرات پریقین رکھتے ہیں ،مذاکرات کے ذریعے تمام چیزیں حل کرناچاہئے ،اب دیکھناہے کہ بھارت کب تک عمل کرتاہے ،ہم نے پاکستان میں مذاکرات کاآغازکیاتھا،اب بال بھارت کے کورٹ میں وہ کیاپیشرفت کرتے ہیں ،مذاکرات سے ہی مسائل حل ہوسکتے ہیں