الیکشن کمیشن کا سینٹ الیکشن مارچ میں کرانے کا فیصلہ،فروری کے پہلے ہفتے میں انتخابی شیڈول جاری کردیا جائیگا، پولنگ مارچ میں کرانے کا قوی امکان، امیدواروں کیلئے نامزدگی پیپرز سمیت ہدایت نامے اور انتخابات کے طریقہ کار پر مبنی کتابچوں کی چھپائی مکمل کرلی گئی، ذرائع ،مارچ 2015ء کو 52سینیٹرز ریٹائر ہورہے ہیں ، بلوچستان اور خیبر پختونخواہ کے 12,12جبکہ پنجاب اور سندھ کے 11,11، وفاقی دارالحکومت کے 2 اور فاٹا کے 4سینیٹرز شامل

منگل 6 جنوری 2015 09:36

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن ۔6 جنوری۔2015ء ) الیکشن کمیشن کا سینٹ الیکشن مارچ میں کرانے کا فیصلہ ۔ ذرائع کے مطابق فروری کے پہلے ہفتے میں انتخابی شیڈول جاری کردیا جائیگا ۔ باوثوق ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ الیکشن کمیشن نے سینٹ کے انتخابات تیاریاں شروع کردی ہیں ۔ فروری کے پہلے ہفتے میں انتخابی شیڈول جاری کردیا جائیگا جبکہ الیکشن کیلئے پولنگ مارچ میں کرانے کا قوی امکان ہے ۔

ذرائع نے بتایا کہ امیدواروں کیلئے نامزدگی پیپرز سمیت ہدایت نامے اور انتخابات کے طریقہ کار پر مبنی کتابچوں کی چھپائی مکمل کرلی گئی ہے ۔11مارچ 2015ء کو 52سینیٹرز ریٹائر ہورہے ہیں ان میں بلوچستان اور خیبر پختونخواہ کے 12,12جبکہ پنجاب اور سندھ کے 11,11، وفاقی دارالحکومت کے 2 اور فاٹا کے 4سینیٹرز شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

ریٹائر ہونے والے سینیٹرز میں بلوچستان سے عبدالرؤف لالہ ، میر حاصل خان بزنجو ، میر محمد علی رند ، میر ولی محمد ، نواب محمد اکبر مگسی ، صابر علی بلوچ ، سردار محمد یعقوب ناصر ، محمد ہمایوں مندوخیل ، مولانا عبدالغفور حیدری ، کلثوم پروین ، ثریا امیر الدین ،ہیمن داس شامل ہیں جبکہ فاٹا کے عباس آفریدی ، رشید احمد خان ، حاجی خان آفریدی ، محمد ادریس صافی ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے نیئر حسین بخاری اور سعید اقبال شامل ہیں ۔

خیبر پختونخواہ سے ریٹائر ہونے والے سینیٹرز میں عبدالنبی بنگش ، گلزار احمد ، حاجی غلام علی ، محمد ادریس ، محمد زاہد خان ، سردار علی ، وقار احمد ، افنان خان ، افراسیاب خٹک ، فرح عقیل ، فرحت عباس اور مرجیت شامل ہیں ۔ پنجاب سے ریٹائر ہونے والوں میں جعفر اقبال ، چوہدری شجاعت حسین ، جہانگیر بدر ،مشاہداللہ خان ، پرویز رشید ، راجہ ظفر الحق ، ظفر علی شاہ ، محمد کاظم خان ، ساجد میر ، نجمہ حمید اور صغریٰ امام شامل ہیں ۔ سندھ سے عبدالحسیب ، بابر غوری ، عبدالقیوم سرور ، گل محمد لاٹھ ، اسلام الدین شیخ ، مولا بخش چانڈیوں ، سلیم مانڈوی والا ، رحمان ملک ، فاروق ایچ نائیک ، الماس پروین ،شیرال المالک شامل ہیں