بھارتی ریاست مدھیہ پردیش ریلی میں پاکستانی پرچموں والے بینرز لہرانے پر 8 افراد گرفتار ،مذہبی جلوس کے دوران پاکستانی پرچم کے بینر اٹھائے مظاہرین مبینہ طور پرپاکستان کے حق میں نعرے لگا رہے تھے‘ گرفتا ر کئے جا نے والو ں میں ہندونوجوان بھی شا مل

بدھ 7 جنوری 2015 09:57

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 جنوری۔2015ء)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک ریلی میں پاکستانی پرچموں والے بینرز لہرا نے اور پاکستان کے حق میں نعرے لگا نے پر مقامی ہندو تنظیم نے مقدمہ درج کروا کر ایک ہندونوجوان سمیت آٹھ افراد کو گرفتار کرا دیا۔ بھارتی اخبار ”ٹائمز آف انڈیا “ کے مطابق مدھیہ پردیش کے ضلع گوالیر میں ایک ہندو نوجوان سمیت آٹھ افراد کو پاکستانی پرچم والے بینرز اٹھانے پر گرفتار کر لیا۔

ایک مذہبی جلوس کے دوران پاکستانی پرچم کے بینر اٹھائے مظاہرین مبینہ طور پرپاکستان کے حق میں نعرے لگا رہے تھے۔پولیس نے اس الزام میں اٹھ افراد کو حراست میں لے لیا۔ان تمام گرفتار افراد پر قومی وقار کے خلاف کی دفعہ153بی عائد کی گئی یہ دفعہ قومی یکجہتی کے ساتھ تعصب کا اظہار ہے۔

(جاری ہے)

ہندو مہا سبھا کے ارکان کی طرف سے درج شکایت پر پو لیس نے ان کے خلاف کارروائی کی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی قابل اعتراض ہے۔ ریلی میں لوگ نہ صرف پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا رہے تھے بلکہ مظاہرین کے ہاتھوں میں پاکستان کے پرچم کے بینرز تھے۔تنظیم کے نائب صدر جے ویربھردواج کا کہنا ہے کہ انہوں نے بینر کی تصاویر بھی پولیس کو فراہم کی ہیں۔کچھ ٹویٹس کے مطابق گزشتہ روز ضلع گوالیار میں عید میلاد النبی کے موقع پر پاکستانی پرچموں کو استعمال کیا گیا۔عید میلاد النبی کی تقریبات کے منتظمین کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔