شام، گزشتہ برس اسکولوں پر حملوں میں 160 بچے ہلاک ہوئے، اقوام متحدہ

بدھ 7 جنوری 2015 09:39

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 جنوری۔2015ء)شام میں جاری خانہ جنگی میں سال 2014ء کے دوران اسکولوں پر ہونے والے حملوں میں کم از کم 160 بچے ہلاک ہوئے۔ اقوام متحدہ کے مطابق اس دوران کم از کم 25 لاکھ بچے تعلیم سے محروم بھی ہوئے۔

(جاری ہے)

بچوں کے حوالے سے اقوام متحدہ کی ایجنسی UNICEF کے مطابق 2014ء کے دوران شام میں اسکولوں پر کم از کم 68 حملے کیے گئے جن میں کم از کم 160 بچے ہلاک جبکہ 343 دیگر زخمی ہوئے۔ یونیسف کے مطابق ممکنہ طور پر یہ تعداد اصل تعداد سے کہیں کم ہو سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :