21 ویں آئینی ترمیم کرکے پارلیمنٹ نے اپنی ناک کٹوالی ہے،بلاول بھٹو زرداری کا ٹوئٹ

جمعرات 8 جنوری 2015 09:19

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 جنوری۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ 21 ویں آئینی ترمیم کرکے پارلیمنٹ نے اپنی ناک کٹوالی ہے۔

(جاری ہے)

ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کو 21 ویں آئینی ترمیم کا کڑوا گھونٹ پینا پڑا اور پارلیمنٹ اپنا چہرہ بچانے کیلئے آئینی ترمیم کرکے پارلیمنٹ نے اپنی ناک کٹوالی ہے۔