بھارت کواسی کی زبان میں جواب دیاجائیگا، خواجہ آصف،پاکستان میں دہشتگردی کے تانے بانے بھارت کے ساتھ جاملتے ہیں ،ایکشن پلان کے تمام 20نکات پرعمل کرنے سے ہی دہشتگردی ختم ہوگی ،گزشتہ چندسالوں میں سویلین سسٹم نے تقویت پکڑی ہے، مدرسے دہشتگردنہیں پیداکرتے ،نجی ٹی وی کوانٹرویو

جمعرات 8 جنوری 2015 09:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 جنوری۔2015ء)وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ بھارت کواسی کی زبان میں جواب دیاجائیگا،پاکستان میں دہشتگردی کے تانے بانے بھارت کے ساتھ جاملتے ہیں ،ایکشن پلان کے تمام 20نکات پرعمل کرنے سے ہی دہشتگردی ختم ہوگی ۔نجی ٹی وی کوانٹرویومیں انہوں نے کہاکہ گزشتہ چندسالوں میں سویلین سسٹم نے تقویت پکڑی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ مدرسے دہشتگردنہیں پیداکرتے ،نائن الیون کے دہشتگردوں کومدرسوں نے پیدانہیں کیا،اسی طرح جن کوپھانسیاں دی گئی ہیں وہ مدرسوں سے نہیں پڑھے ہوئے ۔انہوں نے کہاکہ مدارس پاکستان کی سب سے بڑی مثالی این جی اوزہیں ،10ہزارمدرسے ہیں سب سے زیادہ تعدادمدارس کی اسلام آبادمیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ میری ذاتی رائے یہ ہے کہ 21ویں آئینی ترمیم میں مذہب نہیں صرف دہشتگردی کالفظ ہوناچاہئے تھا،سسٹم کی کمزوری کے باعث آئینی ترامیم کرناپڑی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ایکشن پلان کے تمام نکات جن میں عمل کرنے سے ہی دہشتگردی ختم ہوگی ،فوجی عدالتیں دوسال کیلئے ہیں ،ان کی مدت میں توسیع نہیں کی جائے گی ،نظام تعلیم کودرست کرناہوگا،مدارس اوردیگرتعلیمی اداروں کوایک دائرے میں لاناہوگا،ملک میں یکساں نصاب تعلیم رائج کرناہوگا۔دہشتگردی کے خلاف جنگ میں صوبہ خیبرپختونخواہ کے عوام نے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں ۔

حکومت جوڈیشل کمیشن بنانے کوتیارہے لیکن عمران خان کی مرضی کاجوڈیشل کمیشن آئین سے متصادم ہوگا،جوڈیشل کمیشن کے معاملے پرتحریک انصاف اورحکومت میں کچھ اختلافات ہیں ۔ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ بھارت کی جارحیت پرخاموش نہیں ،گزشتہ روزبھی جواب دیاہے ،ہم بھارت کواسی کی زبان میں جواب دیں گے ،دہشتگردی کے تانے بانے بھارت کے ساتھ ملتے ہیں ۔پاکستان کے اندراورمشرقی سرحدپرجوجنگ لڑرہاہے اس کے پیچھے بھارت ہے ،بھارت پاکستان کوغیرمستحکم کرناچاہتاہے ،پاکستان ورکنگ باوٴنڈری پرفائرنگ کرکے دہشتگردی سے پاکستان کی توجہ ہٹاناچاہتاہے۔

متعلقہ عنوان :