ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری مذاکرات 18 جنوری کو ہونگے

جمعرات 8 جنوری 2015 08:45

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 جنوری۔2015ء)ایران کے متنازعہ جوہری پروگرام کی بابت تہران حکومت اور عالمی طاقتوں کے درمیان مذاکرات کا نیا دور رواں ماہ کی اٹھارہ تاریخ کو جنیوا میں ہو گا۔ یہ بات یورپی یونین کی جانب سے بدھ کے روز بتائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

یورپی بیان کے مطابق ان مذاکرات میں ایرانی جوہری تنازعے کے حل کے سلسلے میں کسی حتمی ڈیل تک پہنچنے کے لیے مزید پیش رفت کی کوشش کی جائے گی۔ واضح رہے کہ مغربی ممالک کو شبہ ہے کہ ایران جوہری ہتھیاروں کی تیاری میں مصروف ہے جب کہ تہران حکومت اپنے جوہری پروگرام کو پرامن قرار دیتی ہے۔

متعلقہ عنوان :