21 ویں آئینی ترمیم کے بعد بلوچستان میں انسداددہشت گردی کے مقدمات کی چھان بین کا فیصلہ

جمعرات 8 جنوری 2015 08:41

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 جنوری۔2015ء)21 ویں آئینی ترمیم کے بعد بلوچستان میں انسداددہشت گردی کے مقدمات کی چھان بین کا فیصلہ کر لیا گیا انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں زیر سماعت پانچ سو دس مقدمات کی چھان بین کے لئے وزیر اعلی بلوچستان اور صوبائی وزیر داخلہ کی مشاورت کے بعد کمیٹی تشکیل دی جائے گی ذرائع کے مطابق 21ویں آئینی ترمیم کے بعد بلوچستان میں بھی دہشت گردی کے مقدمات کی چھان بین کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے بعد وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک بلوچ اور صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی مشاورت کے بعد وزرا اور بیوروکریٹس پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دیں گے جو 21ویں آئینی ترمیم کے بعد بلوچستان بھر میں انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں زیر سماعت پانچ سو دس مقدمات کی چھان بین کرے گی کمیٹی مقدمات کا جائزہ لیکر مقدمات کی فوجی عدالتوں منتقلی کیلئے تجاویز پیش کرے گی نسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں زیر سماعت ان مقدمات کو منتقل کیا جائیگا جو اکیسویں آئینی ترمیم کے دائرے میں آتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :