اسلام آبادپولیس نے جامعہ حفصہ کی طالبات کیجانب سے داعش کوپاکستان آنے کی دعوت کوملک سے بغاوت قراردیدیا

جمعہ 9 جنوری 2015 09:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 جنوری۔2015ء)اسلام آبادپولیس نے جامعہ حفصہ کی طالبات کی جانب سے داعش کوپاکستان آنے کی دعوت کوملک سے بغاوت قراردیدیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق پولیس نے اپنی رپورٹ میں مزیدکہاکہ طالبات نے داعش کودعوت دیکربغاوت کی ہے ،شہداء فاوٴنڈیشن کابیان ریاست کے خلاف اعلان جنگ ہے ،طالبات کابیان تحفظ پاکستان ایکٹ کے تحت سنگین جرم ہے ،سیکشن 121اے اور105ون کے زمرے میں آتی ہے ۔ریاست کے خلاف اعلان جنگ کرنے پرعمرقیدیاسزائے موت ہوسکتی ہے ،پولیس نے وزات داخلہ کورپورٹ بھیجوادی اورکارروائی کیلئے رائے بھی مانگ لی ہے

متعلقہ عنوان :