نائجیریا: بوکوحرام نے 16 دیہات تباہ کر دیے، 100 ہلاک

جمعہ 9 جنوری 2015 08:31

ابوجاہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 جنوری۔2015ء) نائیجریا کے جنوب مشرقی حصے میں شدت پسند گروپ بوکوحرام نے 16 دیہات کو تباہ کر دیا جبکہ حملوں میں 100کے قریب افراد ہلا ک ہو گئے ہیں ۔برطانوی خبر رساں ادارے را ئٹرز کے مطابق بوکوحرام کے ان حملوں میں کم از کم 100 افراد ہلاک ہوئے۔

(جاری ہے)

ریاست بورنو کے علاقے کوکاوا کی مقامی حکومت کے سربراہ مْوسیٰ بْکار کے مطابق بوکوحرام کے عسکریت پسندوں نے 16 دیہات اور قصبوں کو ملیا میٹ کر دیا ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ریاست بورنو کے مچھلی کے تاجروں کے سربراہ ابوبکر گمانڈی نے بھی اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ حملے بدھ کے روز کیے گئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ان دیہات کے سینکڑوں رہائشیوں نے چاڈ جھیل میں موجود ایک جزیرے پر پناہ لے رکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :